Maktaba Wahhabi

58 - 236
قائلینِ قراء تِ خلف الامام کے دلائل اب آئیے دیکھیں کہ قائلینِ قراء ت کے دلائل کیا ہیں ؟ اس سلسلے میں ہم دیکھتے ہیں کہ امام کے پیچھے سورت فاتحہ پڑھنے کو ضروری سمجھنے والے قرآن و سنت،آثارِ صحابہ و تابعین اور اقوالِ تبع التابعین اور فتاویٰ ائمہ سے استدلال کرتے ہیں۔ قرآنی آیات سے استدلال اس سلسلے میں جن قرآنی آیات سے استدلال کیا جاتا ہے،وہ بھی متعدد ہیں: پہلی آیت: ان میں سے سب سے پہلی آیت وہ ہے جو چودھویں پارے میں سورت حجر میں ہے،ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ﴾ [الحجر:۸۷] ’’(اے نبی!) ہم نے آپ کو وہ سات(آیات) دی ہیں جو بار بارپڑھی جاتی ہیں اور قرآنِ عظیم عنایت کیا ہے۔‘‘ اس آیت میں’’السبع المثاني‘‘اور’’القرآن العظیم‘‘سے مراد سورت فاتحہ ہے،جیساکہ صحیح بخاری میں مذکور دو حدیثوں سے پتا چلتا ہے،جن میں سے پہلی حدیث میں حضرت ابو سعید بن معلی رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ہِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِيْ وَ الْقُرْآنُ
Flag Counter