Maktaba Wahhabi

108 - 389
ہے جو لوگ جہاد یا شادی کے لئے بال سیاہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں ان کے پاس کوئی صحیح روایت موجود نہیں،ابن ماجہ والی روایت انتہائی کمزور ہے اور ناقابل حجت ہے جس کی تفصیل راقم کی کتاب"آپ کے مسائل اور ان کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں"جلد دوم میں موجود ہے۔ بغیر وضو تلاوت قرآن درست ہے سوال:کیا قرآن پاک بغیر وضو پڑھا جا سکتا ہے؟(محمد شفیق الحسن،رحیم یار خان) جواب:قرآن حکیم کی تلاوت کے لئے اگرچہ باوضو ہونا افضل و مستحسن ہے لیکن بے وضو اگر کوئی شخص قرآنی آیات تلاوت کرے تو جائز ہے۔امام بخاری نے صحیح البخاری میں باب قراۃ القرآن بعد الحدث وغیرہ(یعنی بے وضو ہونے کے بعد تلاوت قرآن کے بارے میں)نقل کیا ہے کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ انہوں نے ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں بسر کی،تو وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آدھی رات یا اس سے تھوڑا پہلے یا اس کے تھوڑا بعد بیدار ہوئے،آپ بیٹھ کر اپنے چہرے سے اپنے ہاتھ کے ذریعے نیند صاف کرنے لگے۔پھر آپ نے آل عمران کی آخری دس آیتیں تلاوت کیں پھر آپ ایک لٹکائے گئے مشکیزے کی طرف اٹھے اس میں سے آپ نے اچھی طرح وضو کیا پھر نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔الحدیث امام بخاری کا مقصود یہ معلوم ہوتا ہے کہ بغیر وضو تلاوت کی جا سکتی ہے،اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیدار ہونے کے بعد آل عمران کی دس آیتیں تلاوت کیں پھر وضو کیا۔بے وضو قراءت کے منع کی کوئی صحیح روایت بھی موجود نہیں۔ وضو کے طریقہ کی تصحیح سوال:اللہ تعالیٰ نے پارہ نمبر 6 آیت نمبر 82 سورۃ المائدہ میں فرمایا ہے:
Flag Counter