Maktaba Wahhabi

115 - 389
دوران نماز اگر وضو ٹوٹ جائے تو کیا کریں؟ سوال:اگر کسی مقتدی کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو وہ جماعت سے کس طرح نکلے،صحیح حدیث کی رو سے راہنمائی کریں۔(ابو انجشہ،لاہور) جواب:دوران نماز اگر کسی مقتدی کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ ناک پر ہاتھ رکھ کر جماعت سے نکل جائے اور وضو کر کے دوبارہ نئے سرے سے جماعت میں شریک ہو اور جتنی نماز نکل چکی ہو،اسے دوبارہ پڑھ لے۔سنن ابی داؤد میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَأْخُذْ بِأَنْفِهِ،ثُمَّ لِيَنْصَرِفْ) "جب نماز کے دوران تم میں سے کسی کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ اپنی ناک پکڑ لے پھر نماز سے نکل جائے۔" پس معلوم ہوا کہ حالت نماز میں بے وضو ہونے والا اپنے ناک پر ہاتھ رکھ کر چلا جائے،ناک پر ہاتھ رکھنا اس بات کی علامت ہو گا کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے۔ دوران وضو کون سی مسنون دعائیں پڑھیں؟ سوال:کیا دوران وضو اعضاء دھوتے ہوئے دعائیں حدیث سے ثابت ہیں۔(ابو انجشہ،لاہور) جواب:صحیح احادیث سے وضو کی ابتداء میں بسم اللہ اور آخر میں أَشْهدُ أَنْ لا إِله إِلاَّ اللّٰه وحْدَه لا شَريكَ لهُ،وأَشْهدُ أَنَّ مُحمَّدًا عبْدُهُ وَرسُولُه،اللّٰهُمَّ اجْعَلْني مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ ثابت ہے۔ دوران وضو ایک ایک عضو کے دھونے پر جو لوگ مختلف کلمات پڑھتے ہیں ان کا ثبوت کسی معتبر صحیح حدیث میں موجود نہیں ہے۔
Flag Counter