Maktaba Wahhabi

137 - 389
جواب:امام جب سمع اللّٰه لمن حمده کہتا ہے تو اسے اللّٰهُم ربنا لك الحمد پڑھنا چاہیے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔ عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے اپنی پشت اٹھاتے تو کہتے:سمع اللّٰه لمن حمده رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ. وَمِلْءُ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ(رواہ مسلم،مشکوٰۃ 875)اور مقتدی کو بھی یہ کلمات پڑھنے چاہئیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ امام ہوتے تھے لیکن آپ نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ وغیرہ کی اقتداء میں بھی نماز ادا کی ہے۔(ابوداؤد) اس لئے امام و مقتدی دونوں یہ کلمات کہہ لیں۔اگر صرف ربنا لك الحمد کہہ لیں تو پھر بھی کفایت کر جاتا ہے۔لہذا اگر امام و مقتدی لمبی دعا پڑھ لیں تب یا مختصر کہہ لیں تب بھی نماز درست ہوتی ہے اس میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا۔اس سے امام اور مقتدی کی نماز میں کمی واقع نہیں ہوتی۔اس بات کی تفصیل جہاد ٹائمز میں پہلے بھی چھپ چکی ہے۔ جماعت ہوتے ہوئے سنتیں پڑھنا سوال:جب فرض نماز کے لیے تکبیر کہہ دی جائے تو کیا اس وقت سنت ادا کرنا جائز ہے بعض لوگ جب جماعت کھڑی ہو جاتی ہے اس وقت بھی سنت ادا کرتے رہتے ہیں کیا اس کی شریعت میں کوئی گنجائش ہے؟ جواب:جب فرض نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو فرض کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:"جب فرض نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں۔"(صحیح مسلم،کتاب الصلاۃ)عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:بےشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے،وہ نماز پڑھ رہا تھا اور صبح کی نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی،آپ نے اس سے کوئی بات کی،ہم نہیں جانتے تھے کہ وہ بات کیا ہے؟ جب ہم نماز سے
Flag Counter