Maktaba Wahhabi

167 - 389
(قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ،فَلْيَنْصَرِفْ،فَلْيَتَوَضَّأْ،وَلْيُعِدْ الصَّلَاةَ ) "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی آدمی نماز میں اپنی ہوا خارج کرے تو واپس جا کر وضو کرے اور نماز دوبارہ پڑھے۔"یہ حدیث حسن ہے۔(ترمذی،ابوداؤد) علماء احناف کے ہاں یہ مسئلہ ہے کہ اگر نمازی کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ چلا جائے اور وضو کر کے آئے اور اگر اس نے نماز کے منافی کوئی حرکت نہیں کی تو جہاں سے نماز چھوڑی تھی وہیں سے ابتداء کرے نئے سرے سے نماز ادا نہ کرے اور اس کی دلیل میں وہ یہ روایت پیش کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جسے قے یا نکسیر یا پیٹ کا کھانا یا مذی آ جائے وہ پھر جائے،وضو کرے اور اپنی نماز پر بنا کرے بشرطیکہ اس نے اس دوران کلام نہ کیا ہو۔(ابن ماجہ 2121،دارقطنی 1/103،100) یہ روایت ضعیف ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے بلوغ المرام میں فرمایا ہے،ضعفه احمد وغیرہ اس حدیث کو امام احمد وغیرہ نے ضعیف کہا ہے۔لہذا اس روایت سے استدلال درست نہیں ہے۔صحیح بات یہی ہے کہ نئے سرے سے وضو کر کے ابتداء سے نماز پڑھی جائے کیونکہ وضو نماز کے لئے شرط ہے۔ اکیلے شخص کا اقامت کہہ کر نماز کھڑی کرنا سوال:کیا اکیلا آدمی جب نماز ادا کرتا ہے تو اذان و اقامت کہہ سکتا ہے؟(ماسٹر مطلوب صاحب،اٹک) جواب:اگر نمازی اکیلا نماز پڑھے تو اذان و اقامت کہہ سکتا ہے۔سنن ابوداؤد کی صحیح حدیث ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تمہارا رب ایسے چرواہے سے خوش ہوتا ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر اپنا ریوڑ چراتا ہے اور نماز کے لئے اذان کہتا ہے اور نماز ادا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے
Flag Counter