Maktaba Wahhabi

171 - 389
ہیں کتاب و سنت کی رو سے واضح کریں۔ جواب:نماز کے آخری تشہد میں چار چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے ہر کوئی آخری تشہد سے فارغ ہو تو وہ چار چیزوں سے اللہ کی پناہ پکڑے۔ (1) جہنم کے عذاب سے (2) قبر کے عذاب سے (3) زندگی اور موت کے فتنہ سے (4) مسیح و دجال کے شر سے(صحیح مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلوٰۃ بحوالہ مشکوٰۃ 940) اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نمازی کو آخری تشہد سے فارغ ہو کر یوں دعا کرنی چاہیے:اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ،وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ،وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ،وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اس کے بعد جو جی چاہے دعا مانگ لے،جیسا کہ صحیح بخاری وغیرہ میں آپ کی حدیث ہے واليتخير من الدعاء مما اعجبه اليه جو دعا پسند ہو وہ مانگ لیں۔ مرد کی عورتوں کے لئے امامت سوال:کیا مرد عورتوں کو جماعت کروا سکتا ہے اگر کروا سکتا ہے تو کس صورت میں یعنی امام کے پیچھے عورتوں کی صف ہو گی یا امام کے پیچھے مردوں کی ایک صف ہونا ضروری ہے پھر اس کے بعد عورتوں کی صف ہو گی۔ (اشفاق بن یوسف،36 ج ب فیصل آباد) جواب:مرد عورتوں کی امامت کروا سکتا ہے۔عورتیں مرد کے پیچھے صف باندھیں گی ساتھ شریک نہیں ہوں گی۔عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں نماز پڑھی اور عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمارے پیچھے نماز ادا کی۔(احمد،نسائی)
Flag Counter