Maktaba Wahhabi

212 - 389
میت کو قبر میں کس جانب سے داخل کرنا چاہیے سوال:میت کو قبر میں کس جانب سے داخل کرنا سنت ہے؟ جواب:میت کو قبر میں ٹانگوں والی جانب سے اتارنا سنت ہے،ابو اسحاق فرماتے ہیں حضرت حارث رضی اللہ عنہ نے وصیت فرمائی کہ ان کی نماز جنازہ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ پڑھائیں،چنانچہ انہوں نے نماز جنازہ پڑھائی،پھر انہیں قبر کی ٹانگوں والی طرف سے قبر میں داخل کیا اور فرمایا یہ مسنون طریقہ ہے۔(ابوداؤد کتاب الجنائز باب فی المیت یدخل من قبل رجلیہ 3211 بیہقی 4/54)جب صحابی رسول کسی بات کے بارے کہے کہ یہ سنت میں سے ہے تو اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہی ہوتی ہے،امام ابن سیرین رحمۃ اللہ فرماتے ہیں:"میں انس رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ایک جنازے میں تھا ان کے فرمانے پر میت کی ٹانگوں کی طرف سے اسے قبر میں اتارا گیا۔" (مسند احمد 1/429 ابن ابی شیبہ 4/130) کیا شوہر اور بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں؟ سوال:کیا شوہر اور بیوی وفات کے بعد ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں یعنی شوہر اگر پہلے فوت ہو جائے بیوی اسے غسل دے سکتی ہے اسی طرح کیا اگر بیوی پہلے فوت ہو جائے تو شوہر اسے غسل دے سکتا ہے کتاب و سنت کی رو سے واضح کریں۔(ابو انس خالد محمود،ھیلاں گجرات) جواب:زوجین میں سے کوئی ایک پہلے وفات پا جائے تو دوسرا اسے غسل دے سکتا ہے جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(ایک آدمی کے جنازے سے)بقیع سے واپس آئے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس حالت میں پایا کہ میرے سر میں درد ہو رہا تھا اور میں ہائے ہائے کر رہی تھی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے عائشہ(رضی اللہ عنہا)بلکہ میرے سر میں بھی درد ہو رہا ہے،پھر فرمایا:تجھے فکر مند ہونے کی
Flag Counter