Maktaba Wahhabi

214 - 389
عورت کا اپنے شوہر کو غسل دینا سب اہل علم کے ہاں متفق علیہ ہے،الاوسط لابن المنذر 5/334،البتہ مرد کا اپنی بیوی کو غسل دینا مختلف فیہ ہے،جمہور محدثین کے ہاں جائز اور درست ہے اور یہی صحیح ہے جیسا کہ اوپر ذکر ہوا ہے،امام ابوبکر محمد بن ابراہیم المعروف لابن المنذر نے علقمہ،جابر بن زید،عبدالرحمٰن بن الاسود،سلیمان،ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن،قتادہ،ابی سلیمان،مالک،اوزاعی،شافعی،احمد بن حنبل اور اسحاق بن راہویہ جیسے کبار،آئمہ محدثین سے یہی بات نقل کی ہے۔(الاوسط 5/335،336) کیا قبر کو پختہ کرنا صحیح ہے۔۔۔؟ سوال:کیا قبر کو پختہ کرنا کسی حدیث صحیح سے ثابت ہے؟ جواب:قبروں کو پکا رکھنا شرعا معیوب ہے ان کی پختگی کرنا،ان پر عمارتیں بنانا،کتبے قائم کرنا،سنگ مرمر سے مزین کرنا اور گنبد بنانا غلط ہے۔جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کو پختہ کرنے،اس پر عمارت بنانے اور اس پر کتبہ لگانے سے منع کیا ہے۔(مسند احمد،مسلم وغیرھا)اور صحیح مسلم وغیرہ میں علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ابو الھیاج الاسدی کو کہا کہ میں تمہیں اس کام کے لیے روانہ کرتا ہوں جس کے لیے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کیا تھا،تم کوئی مورتی نہ چھوڑو مگر اسے مٹا دو اور کوئی بلند قبر نہ چھوڑو مگر اسے برابر کر دو یعنی عام قبروں کے۔ ان احادیث صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قبروں کو پختہ کرنا ان پر گنبد و کتبے وغیرہ بنانا منع ہے اور ائمہ اربعہ بلکہ فقہ جعفریہ میں بھی قبروں کو پختہ کرنے کی اجازت نہیں،اس کی تفصیل کے لیے راقم کی کتاب"رد شرک اور اثبات توحید المعروف کلمہ گو مشرک"ملاحظہ ہو۔ میت کو دیکھ کر کھڑے ہونا سوال:کیا میت کو دیکھ کر کھڑے ہو جانا چاہیے یا بیٹھے رہنا چاہیے؟ قرآن و سنت کی
Flag Counter