Maktaba Wahhabi

252 - 389
گواہی دی اور میرے لئے پیغام پہنچانے کی شہادت دی کی طرف سے۔" (مجمع الزوائد 4/27 ارواء الغلیل 4/251) ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کا ارادہ کرتے تو دو موٹے تازے سینگوں والے چتکبرے مینڈھے خریدتے،جب آپ نماز اور خطبہ سے فارغ ہو جاتے تو عیدگاہ ہی میں ان دو میں سے ایک مینڈھے کو لایا جاتا،آپ اسے ذبح کرتے اور کہتے:"اے اللہ یہ میری امت کے ان سب لوگوں کی طرف سے ہے جنہوں نے تیری توحید کی گواہی دی اور میرے پیغام پہنچانے کی شہادت دی،پھر دوسرا مینڈھا لایا جاتا،آپ اس کو ذبح کرتے اور فرماتے:"اے اللہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے،آپ ان دونوں کے گوشت کو مسکینوں کو کھلاتے،خود بھی کھاتے اور اپنے گھر والوں کو بھی کھلاتے۔(مسند احمد،بزار،طبرانی،بحوالہ مجمع الزوائد کتاب الاضاحی باب اضحیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 4/21،22) ان احادیث صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے ان تمام لوگوں کی طرف سے قربانی کرتے تھے جو اللہ کی توحید اور آپ کے پیغام الٰہی پہنچانے کی شہادت دیتے تھے اور آپ کی امت میں آپ کی زندگی میں موجود اور فوت ہونے والے سب ہی شامل ہیں۔ عورت قربانی کا جانور ذبح کر سکتی ہے؟ سوال:کیا عورت اپنا قربانی کا جانور خود ذبح کر سکتی ہے؟ جواب:مسلمان عورت اگر جانور ذبح کرنے کا سلیقہ رکھتی ہو تو اپنی قربانی خود ذبح کر سکتی ہے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ صحیح بخاری کتاب الاضاحی میں روایت لائے ہیں کہ"ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنی قربانیاں خود ذبح کریں۔یہ روایت مصنف عبدالرزاق کتاب المناسک 4/389(7169)میں بھی موجود ہے۔
Flag Counter