Maktaba Wahhabi

257 - 389
طرح کھڑا کریں کہ اگلی بائیں ٹانگ کو ران کے ساتھ ملا کر باندھ دیں اور تین ٹانگوں پر کھڑا کر دیں،پھر تکبیر پڑھ کر اس کے سینے اور گردن کی جڑ کے درمیان والے گڑھے میں نیزہ،خنجر،یا تیز دھار والا کوئی آلہ ماریں جس سے اس کی شاہ رگ کٹ جائے۔(ملاحظہ ہو مرعاۃ 2717،127 الفتح الربانی 13/55،57) جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ لٹانا سوال:کیا جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ جواب:جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا درست و صحیح ہے۔جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذبیحہ والے دن دو سینگوں والے چتکبرے خصی مینڈھے ذبح کئے جب انہیں قبلہ رخ کیا تو آپ نے یہ دعا پڑھی۔"إني وجهت وجهي للذي فطر السموات والأرض،على ملة إبراهيم حنيفاً،وما أنا من المشركين،إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي للّٰه رب العالمين لا شريك له،وبذلك أُمِرْتُ،وأنا من المسلمين،اللّٰهُم منك ولك عن محمد وأمته،بسم اللّٰه واللّٰه أكبر"پھر آپ نے انہیں ذبح کر دیا۔(سنن ابی داؤد کتاب الضحایا 2795۔ابن ماجہ کتاب الاضاحی 3121۔ابن خزیمہ 2899۔مسند احمد 3/370) اس حسن حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کر لیا جائے۔ قربانی کا جانور کیسا ہو؟ سوال:قربانی کا جانور کیسا ہونا چاہیے؟ جواب:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مینڈھا قربانی کرتے تو وہ خوبصورت موٹا تازہ ہوتا تھا جیسا کہ ابھی حدیث گزری ہے کہ آپ نے دو سینگوں والے چتکبرے خصی مینڈھے ذبح کئے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا مینڈھا خرید کر
Flag Counter