Maktaba Wahhabi

327 - 389
عورت کے حقوق سوال:عام طور پر مجلات و رسائل میں عورت کے ذمہ جو واجباب ہیں انہیں ہی بیان کیا جاتا ہے کیا مردوں پر ان کی بیویوں کے کوئی حقوق نہیں کتاب و سنت کی رو سے واضح کریں۔(ایک سائلہ) جواب:اللہ تبارک و تعالیٰ نے جس طرح مردوں کے حقوق رکھے ہیں اسی طرح خواتین کے بھی حقوق بیان کئے ہیں۔زمانہ جاہلیت میں تو عورت پر بے شمار قسم کے مظالم روا رکھے جاتے تھے۔عورت کو زندہ دفن کیا جانا۔وراثت سے محرومی،ناانصافی وغیرہ بیماریاں عام تھیں،اللہ نے عورت کو قعر مذلت سے نکال کر انصاف پر مبنی حقوق سے اسے نوازا اور مرد کو حسن معاشرت کا حکم صادر کیا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ﴾(النساء:19) "بیویوں کے ساتھ حسن معاشرت اختیار کرو۔" ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ﴾(البقرۃ:228) "اور عورتوں کا(مردوں پر)ویسا ہی حق ہے جیسا دستور کے مطابق(مردوں کا حق)عورتوں پر ہے البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت حاصل ہے۔" ان آیات بینات سے واضح ہوا کہ خواتین کے بھی اسی طرح حقوق ہیں جیسے مردوں کے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے کہ ایمان والوں میں سے کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہو اور تم میں سے اچھے وہ ہیں جو اپنی عورتوں کے لئے اچھے ہیں،اور مزید فرمایا:میں اپنے گھر والوں کے لئے تم سب میں سے اچھا ہوں۔(ترمذی وغیرہ) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مومن مرد
Flag Counter