Maktaba Wahhabi

376 - 389
اللہ عنہم اور ائمہ سلف صالحین رحمہم اللہ اجمعین کی اس تصریح سے معلوم ہوا کہ گانا بجانا اور اس کے آلات کی خریداری بالکل ناجائز ہے،اس پر(عذاب مہین)کی وعید سنائی گئی ہے اور ایسے امور محرمہ جہاں موجود ہوں وہاں پر شرکت کرنے والا بھی انہیں کے حکم میں داخل ہے کیونکہ گناہ کرنے والا بھی انہی کے حکم میں داخل ہے کیونکہ گناہ کرنے والا اور گناہ پر راضی ہونے والا دونوں ایک ہی حکم میں ہیں ارشاد باری تعالیٰ ہے: "اور اللہ تعالیٰ تمہارے پاس اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکا ہے کہ تم جب کسی مجلس والوں کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو اس مجمع میں ان کے ساتھ نہ بیٹھو جب تک کہ اس کے علاوہ اور باتیں نہ کرنے لگیں ورنہ تم بھی اس وقت انہیں جیسے ہو،یقینا اللہ تعالیٰ تمام کافروں اور سب منافقوں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے۔" اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ واضح کر دیا کہ اگر تم ایسی مجالس و محافل اور پروگراموں میں شرکت کرو گے جہاں احکامات الٰہیہ کا مذاق اڑایا جا رہا ہو اور تم اس پر نکیر نہیں کرو گے تو تم بھی گناہ میں ان کے برابر کے شریک رہو گے۔ مجلس برخاست کرنے سے قبل سو مرتبہ استغفار کرنا سوال:کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ ہر مجلس کو برخاست کرنے سے پہلے 70 یا 100 مرتبہ استغفار کرتے تھے۔کیا بندہ خطبہ جمعہ کے دوران بھی استغفار کر سکتا ہے وضاحت کریں؟(محمد عبداللہ،شرقپور دفتر) جواب:عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم مجلس میں شمار کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 100 مرتبہ یہ کلمات کہتے (رَبِّ اغْفِرْ لِي،وَتُبْ عَلَيَّ،إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ) "اے میرے پروردگار مجھے معاف کر دے اور میری توبہ قبول کر لے بلاشبہ تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور بہت بخشنے والا ہے۔"(ابوداؤد 1516،ابن
Flag Counter