Maktaba Wahhabi

390 - 389
سلام دوران طعام سوال:کھانا کھانے کے درمیان اگر کوئی شخص آ کر سلام کہے تو کیا اس کا جواب دیا جا سکتا ہے؟ جواب:کھانے کے درمیان اگر کوئی صاحب آ کر سلام کہہ دیں تو اس کا جواب دیا جا سکتا ہے اس کی ممانعت کی کوئی وجہ نہیں،اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا "اور جب تم سے سلام کہا جائے تو اس سے بہتر جواب دو یا کم از کم اسی طرح لوٹا دو۔" یہ حکم اپنے عموم کے اعتبار سے کھانا کھانے والے کو بھی شامل ہے،اسی طرح ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی نمازی کو سلام کہہ دے تو وہ اس کا جواب دے گا لیکن زبان سے نہیں ہاتھ کے اشارے سے،ملاحظہ ہو:(ابوداؤد،ترمذی) کیونکہ نماز کی حالت میں زبان سے سلام کا جواب نہیں ہو گا،لہذا جب حالت نماز میں سلام کیا جا سکتا ہے اور اشارے سے جواب بھی دیا جا سکتا ہے تو کھانا کھانے کی حالت میں سلام اور اس کا جواب بالاولیٰ دیا جا سکتا ہے۔ عیسائی کو سلام کہنا سوال:عیسائی کو سلام کہنے کا اسلام میں کیا طریقہ ہے؟(بشارت،والٹن لاہور) جواب:کفار و مشرکین سے سلام کے بارے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یہود و نصاریٰ کو سلام کہنے میں پہل نہ کرو اور جب تم ان سے کسی راستے میں ملو تو انہیں اس کی طرف(سے گزرنے پر)مجبور کرو جو زیادہ تنگ ہو۔"(صحیح مسلم)
Flag Counter