Maktaba Wahhabi

401 - 389
اللہ عنہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی شخص محبوب نہیں تھا اور وہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے تھے تو کھڑے نہیں ہوتے تھے۔اس لیے کہ وہ جانتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔اسے ترمذی(2754)نے روایت کیا اور فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔(مشکوٰۃ 4698)البتہ آگے بڑھ کر استقبال کرنا یا اٹھ کر ملنا اور بٹھانا درست ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو قریظہ کا فیصلہ کرنے کے لئے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو بلوایا جب وہ قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا: (قوموا إلى سيدكم) "اپنے سردار کی طرف اٹھو۔"(بخاری،مسلم،مشکوٰۃ باب القیام 4695) مصافحہ کا معنی عربی زبان میں ایک دوسرے کے ہاتھ کے ساتھ ہاتھ کا صفحہ(کنارہ)ملانا ہے،جب ایک ہاتھ کا صفحہ(کنارہ)دوسرے شخص کے ہاتھ سے مل گیا تو مصافحہ مکمل ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مصافحہ کرتے وقت اور بیعت لیتے وقت دایاں ہاتھ استعمال کرتے تھے۔(تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں تحفۃ الاحوذی 397،ج 3) صحیح بخاری میں جو حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو تشہد کی تعلیم دی تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ہتھیلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تھی تو یہ تعلیم دیتے وقت متوجہ کرنے کے لئے کیا تھا۔اس سے ملاقات کا مصافحہ مراد نہیں ورنہ لازم آئے گا کہ ملاقات کے وقت چھوٹے کو ایک ہاتھ سے اور بڑے کو دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا چاہیے۔اس کی تفصیل کے لیے راقم کی کتاب"آپ کے مسائل اور ان کا حل"ملاحظہ ہو۔ دکان یا دفتر کے افتتاح کے وقت فیتہ کاٹنا سوال:بعض لوگوں کی یہ عادت ہے کہ جب کبھی کسی دکان یا دفتر وغیرہ کا افتتاح کرتے ہیں تو فیتہ کاٹتے ہیں اور اس میں بڑے بڑے لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے کیا
Flag Counter