Maktaba Wahhabi

75 - 389
شریعت میں آل محمد کون ہیں؟ سوال:شریعت میں آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مراد ہے کہ مومنین و مسلمین بھی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہیں۔(ابو علی عسکری) جواب:نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے بارے میں اہل علم مختلف فیہ ہیں۔ (1) ایک قول یہ ہے کہ آل نبی سے مراد وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ حرام ہے پھر ان میں بھی اختلاف ہے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا مذہب یہ ہے کہ آل نبی جن پر صدقہ حرام ہے وہ بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب ہیں امام ابو حنیفہ کے نزدیک وہ خاص طور پر بنو ہاشم ہیں۔ (2) دوسرا قول یہ ہے کہ آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد آپ کی اولاد اور بیویاں ہیں۔ (3) تیسرا قول یہ ہے کہ آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مراد قیامت تک آنے والے آپ کے پیروکار ہیں۔ (4) چوتھا قول یہ ہے کہ آل سے مراد آپ کے امت کے متقی و پرہیزگار لوگ ہیں۔ پہلے قول کی دلیل یہ ہے کہ صحیح بخاری و صحیح مسلم میں حدیث ہے کہ کھجوریں پکنے کے وقت آپ کے پاس مختلف کھجوریں لائی جاتی تھیں مختلف لوگ کھجوریں لاتے یہاں تک کہ آپ کے ہاں کھجوروں کا ڈھیر لگ جاتا۔حسن و حسین رضی اللہ عنہما ان کھجوروں سے کھیلنے لگتے تو ان میں سے ایک نے کھجور پکڑ کر منہ میں ڈال لی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو اس کے منہ سے کھجور نکال دی اور فرمایا:کیا تمہیں معلوم نہیں کہ آل محمد صدقہ نہیں کھاتے۔ صحیح مسلم وغیرہ میں حدیث ہے کہ ربیعہ اور فضل بن عباس کے لیے آپ نے فرمایا تھا کہ یہ صدقات لوگوں کی میل کچیل ہیں اور یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل کے لیے حلال نہیں۔ آپ کی اولاد اور ازواج کو آل محمد میں شامل کرنے کی دلیل یہ ہے کہ رسول
Flag Counter