Maktaba Wahhabi

29 - 447
’’مومنو! تمھارا مال اور اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں۔‘‘ {فَخَلَفَ مِنْم بَعْدِھِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلوٰۃَ وَ اتَّبَعُوا الشَّھَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا} [مریم: ۵۹] ’’پھر ان کے بعد چند ناخلف اُن کے جانشین ہوئے، جنھوں نے نماز کو (چھوڑ دیا گویا اُسے) کھو دیا اور خواہشاتِ نفسانی کے پیچھے لگ گئے۔ سو عن قریب ان کو گمراہی (کی سزا) ملے گی۔‘‘ {فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ الَّذِیْنَ ھُمْ عَنْ صَلاَتِھِمْ سَاھُوْنَ} [الماعون: ۴، ۵] ’’تو ایسے نمازیوں کے لیے خرابی اور بربادی ہے۔ جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں۔‘‘ 7۔تذکارِ نماز: قرآنِ کریم کے کتنے ہی دوسرے مقامات پر بھی نمازوں اور ان کے اوقات کا کسی نہ کسی انداز سے تذکرہ آیا ہے۔ مثلاً دیکھیے: 1 البقرہ (آیت: ۱۸۷) 2 آل عمران (آیت: ۳) 3 الانعام (آیت: ۵۲) 4 یوسف (آیت: ۱۶) 5 الرّعد (آیت: ۱۵) 6 مریم (آیت: ۱۱، ۳۱) 7 الکہف (آیت: ۲۸) 8 ص (آیت: ۱۸) 9 النّور (آیت: ۳۶، ۵۸) 10 الغافر (آیت: ۵۵) 11 قٓ (آیت: ۳۹) 12 القدر (آیت: ۵) 13 الفجر (آیت: ۱) 14 العصر (آیت: ۱) مذکور ہ مقامات پر نمازوں اور ان کے اوقات کی طرف مختصر اشارات آئے ہیں، جبکہ ان کی تفصیلات کتبِ حدیث میں موجود ہیں، جو آگے چل کر متعلقہ مواقع پر آجا ئیں گی۔ إن شاء اﷲ۔
Flag Counter