Maktaba Wahhabi

90 - 134
حوثی زیدی ہیں یا رافضی؟ تاریخی وزمینی حقائق سے پردہ اٹھاتی ایک ہوشرباتحریر اسرار بصری یمن میں جاری حالیہ جنگ وجدال میں شریک گروہ ’’ حوثی‘‘ جس کے بارے میں یہ باور کرایا جاتا ہے کہ یہ زیدی فرقہ سے تعلق رکھتےہیں جوکہ اہل سنت سے زیادہ قریب ہیں۔ ذیل میں زیدی عقائدکےبارےمیں بحث کی جائےگی پھرموجودہ حوثیوں کا ان کے ساتھ تقابل کیاجائے گاکہ یہ زیدی ہیں یازیدی عقائدسےمنحرف ہوکر رافضیت میں داخل ہوگئےہیں۔ زیدی اہل تشیع کاایک اہم فرقہ ہے جس کاشمارشیعہ کےتین اہم فرقوں میں ہوتاہے،زیدی شیعہ فقہ اہل بیت کےپیروکارہونےکے دعویدار ہیں۔ زیدی امام زین العابدین کے بعدان کے بیٹے امام باقرکی بجائے امام زیدکواپناامام تسلیم کرتےہیں،اثناعشری اورزیدیوں کا سلسلہ امامت امام زین العابدین کے بعدالگ ہوجاتا ہے، امام زیدکی طرف نسبت کی وجہ سے یہ لوگ زیدی کہلاتےہیں،زیدیوں کا سلسلہ امامت ابھی تک جاری وساری ہے ان کاحالیہ امام مجددالدین المؤیدی 2007ء میں فوت ہواہے۔ زیدیوں کا علمی ذخیرہ بہت وسیع ہے کیونکہ ان کا امام اپنے وقت میں سب سے زیادہ علم والا ہوتا ہے،اورہرامام نے کچھ نہ کچھ قلمی خدمات سرانجام دی ہوتی ہیں ۔ امام زیدکی فقہی احکام پرمشتمل کتاب’’ مسندامام زید‘‘ اورقرآن مجیدکی تفسیربزبان اہل بیت ’’تفسیرغریب القرآن‘‘ان کی تصنیفات میں شمارہوتی ہیں اور جامعہ ازہرمیں اس پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھاگیاہے جس میں امام زیدکی طرف اس کی نسبت پربحث کی گئی ہےاوراس نسبت کودرست قراردیاگیاہے ۔ زیدی امام زین العابدین کے بعد خانوادہ ٔحسنین کریمین میں سلسلہ امامت کو تسلیم کرتےہیں یہی
Flag Counter