Maktaba Wahhabi

2 - 183
حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات محمد اسحاق بھٹی[1] گذشتہ دنوں جماعت کو ایک انتہائی گہرےصدمہ سے گزرنا پڑا کہ ایک عظیم شخصیت نامور عالم دین اور جماعت کا نہایت عظیم سرمایہ علامہ حافظ عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ دیارِ فانی سے رخصت ہوگئے ۔ ادارہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹرکو یہ اعزاز حاصل رہاکہ علامہ صاحب المدینہ سینٹر کے علمی بورڈ کے رکن بھی تھے ۔ گاہے بگاہے یہاں تشریف لاتے ، اپنی قیمتی تجربات ونصائح سے مستفیدکرتے اور سینٹر کے پروجیکٹس میں مفید رہنمائی فرماتے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین اور جنت الفردوس میں مقام نصیب فرمائے ۔ انہ ولی التوفیق ۔ زیرِ نظر مضمون مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب نے اپنی مشہور کتا ب چمنستانِ حدیث میں علامہ حافظ عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ کی زندگی میں لکھا تھا ،آج شیخ ہم میں موجود نہیں رہے ، ان کی وفات کے حوالے سے ادارہ ان کی حیات وخدمات پر مشتمل یہ تحریر شائع کررہا ہے ۔ تحریر کے آخر میں چند معلومات کا بھی اضافہ کردیاگیاہے ۔ امید ہے قارئین ان معلومات سے مستفید ہوں گے ۔ ( ادارہ )
Flag Counter