Maktaba Wahhabi

1 - 110
خواتین کا حقیقی تحفظ اور حالیہ بِل حافظ محمد یونس اثری [1] پاکستانی نژاد ایک عورت شرمین عبید نے پاکستانی عورت پر کئے جانے والےمظالم پر ایک ڈاکیومینٹری بنائی ، جس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ پاکستان میں کس حد تک خواتین پر ظلم کیا جارہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اب اس ڈاکیو مینٹری پر بھی سولات اٹھ رہے ہیں کہ یہ چوری کی گئی ہے۔ یہ ڈاکیو مینٹری بنام A Girl in the River: The Price of Forgiveness بنائی گئی۔ فلم میکر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس فلم کے تعارف پر مبنی جو تحریر موجود ہے، اس سے ایک اقتباس ملاحظہ فرمائیں: More than 1000 women are killed in the name of “honor” in Pakistan every year. “A Girl in the River: The Price of Forgiveness” follows the story of a rare survivor who falls in love and lives to tell the tale. یعنی : پاکستان میں ہر سال غیرت کے نام پر ہزاروں خواتین قتل کردی جاتی ہیں “A Girl in the River: The Price of Forgiveness” کی کہانی ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایسے حادثہ کے بعد اتفاقی طور پر بچ گئی ،جو محبت میں ڈوب گئی اور اپنی آپ بیتی سنانے کے لئے زندہ رہ گئی۔ آسکر کی آفیشل ویب سائٹ اس فلم کاخلاصہ کچھ یوں بتاتی ہے: Every year, more than 1,000 girls and women are the victims of
Flag Counter