Maktaba Wahhabi

106 - 127
اسلامی بحریہ کا شاندار ماضی خلیق الرحمٰن قدر[1] اسلام اللہ کا دین ہے،اس کی فطرت میں غلبہ ہے ،اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین ِ حق دے کر مبعوث کیا تاکہ اس کو تمام ادیان پرغالب کردیا جائے،تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ جہاںاللہ کی مخلوق موجود تھی،اللہ والے توحید و جہاد کا پیغام لے کے وہاں تک ضرور پہنچتے؎ دشت تو دشت رہے دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے بحر ظلمات میں ڈوڑا دیے گھوڑے ہم نے اسلامی تاریخ میں مسلم بحریہ کی تاریخ ایک روشن باب ہے،اور مسلم بحری مجاہدین نے سمندروں میں ایسے حیرت انگیز کمالات دکھائے اور ایسی روشن مثالیں قائم کی ہیں جن کی آب و تاب صدیوں بعد بھی موجود ہے۔اسلامی بحریہ کے استحکام کی بدولت ایک طویل عرصہ تک امت مسلمہ کی سمندروں پر کنٹرول قائم رہا،بحیرہ روم میں طویل عرصہ تک اسلامی پرچم لہراتا رہا۔اسلامی بحریہ کے بانی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اورعبداللہ بن ابی سرح رضی اللہ عنہ تھے،ان دونوں اصحاب رسول نے سب سے پہلے وقت کی ضرورت کو محسوس کیااور خلیفہ سیدناعثمان بن عفان سے بار بار تقاضا کیا گیا اور جہاز سازی اور پھر سمندری راستے سے جہادی قافلےروانہ کرنے کی اجازت
Flag Counter