Maktaba Wahhabi

دلائل ہستی باری تعالیٰ

مؤلف: عبد الرؤف بن رحمت اللہ

ناشر: نظامی پریس لکھنؤ

تو وہ بھی گوناگوں۔ بعض ایسے ہیں کہ جن میں صرف پھل آتا ہے پھول نہیں جیسے گولر۔بعض میں پھول آتا ہے پھل نہیں جیسے گلاب۔ اور بعض ایسے ہیں جن میں نہ پھل آتا ہے نہ پھول صرف ان کے پیڑ سے کام لیا جاتا ہے جیسے نیشگر۔ گنا۔ جن میں پھول آتا ہے ان پھولوں کی خوشبو ایک دوسرے سے کس قدر الگ ہے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ نباتات کے یہ کرشمے مادہ کا کام ہیں یا اپنی طبیعت اور نیچر کی کاریگری ہے۔ مادہ فاعلہ نہیں منفعلہ ہوتا ہے پس مادہ کی طرف فعلیت فاعلیت کا انتساب ہی غلط ہے پھر اگر طبیعت و نیچر کو ان سب اختلافات و صدہا احوال کے لئے علت مان بھی لیں تو علت واحدہ کے معلول میں اتنے عظیم الشان متضاد و تفاوت کیونکر پیدا ہوا۔ (ماخوذ از تفسیر حقانی)۔ حکیم سنائی رحمہ اللہ کے دو مشہور شعر اسی طرزِ استدلال کے متعلق مشہور ہیں۔ لکھتے ہیں ؎ چرادریک زمین چندیں نبات مختلف بینم زنخل و نارو سیب دبید و چوں آبی و چوں زیتون اگر علت طبائع شد وجود جملہ را چوں شد یکے ممسک یکے مسہل یکے دار و یکے طاعون (شعر العجم) اگر علت طبیعت ہے تو علت واحدہ کے معلول میں یہ اختلاف کیوں ہے کہ کوئی معلول ممسک ہے کوئی مسہل کوئی تریاق اور کوئی زہر۔ پس معلوم ہوا کہ موثر حقیقی کوئی اور ہے جو متضاد خواص و اثرات کا فاعل و جاعل ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض ِحال
7عدمِ علم سے علم باالعدم کا تحکّم
8اربابِ سائنس کا باری تعالیٰ پر فیصلہ۔
9منکرینِ خدا کو ایک ضروری تفہیم
9میزانِ عقل کا حال۔
10علاّمہ ابنِ خلدون کی ایک قیمتی بحث
11نیوٹن کی ایک قیمتی بات
12عقل کی بے بسی
12منکرین خدا کا بلا دلیل جو ش و غصہ
14اللہ کے تصور پر تمام اہل مذاہب کا اتفاق
15امام شافعی رحمہ اللہ کی دلیل
15امام احمد بن حنبل کی دلیل
16امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی دلیل۔
17امام جعفر صادق رحمہ اللہ کی دلیل
18امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ایک وجدانی دلیل۔
19ارسطو کا استدلال
19وجودِ باری پر متکلمین کا استدلال
20مولانا رومی رحمہ اللہ کا استدلال
21ہستی خدا پر امام غزالی رحمہ اللہ کا استدلال
22وجودِ باری پر شکل کے حدوث سے استدلال
23تخلیق مادّہ سے وجود باری کا استدلال
24وجودِ باری پر اختلافِ اشکال سے ایک اور استدلال
25نیستی سے ہستی دیکھ کر وجودِ باری کا استدلال
25نیستی سے ہستی پر دلیل اوّل
26نیستی سے ہستی پر دلیل ثانی
26نیسی سے ہستی پر دلیل ثالث
27نیستی کے بعد ہستی کے امثلہ مثال اوّل:۔
28مثال ثالث :۔
28نباتات کا تنوع، ہستی باری پر دلیل ہے
32ایجاداتِ عالم اللہ کی ہستی پر دلیل ناطق ہیں
34ہوا کی طاقت
35پانی کی طاقت
35درختوں و جانوروں کی طاقت
36پہاڑ کی طاقت
37چاندو ستاروں کی طاقت
38سورج کی طاقت
39موجوداتِ عالم کا موجد صرف اللہ تعالیٰ ہے
40انتباہ
40موجوداتِ عالم کا نظم و ترتیب ہستی خدا پر شاہد عادل ہے
44ایک ہندو فلسفی کی شہادت
44اشیاء کا خود بخود نہ ہو سکنا وجودِ باری پر دلیل ہے۔
46ہستی خدا پر استدلال
46مظاہر فطرت کا انضباط و انقیاداللہ کی ہستی پر دلیل ہے
47چاند سورج کے دعویٰ ایجاد سے صدیوں کی خاموشی ہستی باری کی دلیل
48زمین ہستی باری تعالیٰ پر دلیل ناطق ہے
49نباتات الارض ہستی خدا پر دلیل ناطق ہیں
51تخلیق انسان کا فطری طریقہ ہستی خدا پر دلیل ناطق ہے
53اِمساکِ روح ہستی اللہ پر دلیل ناطق ہے
55روح کا گیس نہ بنا سکنا ہستی خدا پر دلیلِ ناطق ہے
56جادو کاڈھول
59اعتراض کی لغویت اور ہستی خدا کا ثبوت۔
60ہستی باری تعالیٰ پر ایک فلسفیانہ دلیل
61حجت ِابراہیمی پر ایک اعتراض
61اعتراض کی لغویت اور ہستی خدا کا ثبوت
64ایک خدشہ مع جواب بخت و اتفاق کی تردید سے ہستی خدا کا ثبوت
65سبب و علّت کا انکار بداہۃً باطل ہے
66علّتِ فاعلی کا اثر شئے کی حالت ِ عدم میں ہوتا ہے
67اجتماع النقیضین کی دو قسمیں
68وجود باری تعالیٰ پر عقلِ صحیح کا فیصلہ
69ایک ضروری انتباہ!
70تحصیل حاصل کے شبہ کا دفعیہ اور ہستی خدا کا ثبوت
71حرف ِآخر
71مختصر تعارف
Flag Counter