Maktaba Wahhabi

عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث

مؤلف: ابو عثمان اسماعیل بن عبد الرحمنٰ الصابونی

ناشر: سلفی ریسرچ انسیٹیوٹ

سال شائع: 2016ء

مترجم: ابوصاریہ احسان یوسف الحسینوی

نہیں ہوتا! پھر عبد اللہ بن مبارک نے کہا: اللہ تعالیٰ نزول فرماتاہے جیسے چاہتا ہے۔‘‘[1] ۴۳: اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ عبد اللہ بن مبارک نے اس آدمی کو کہا کہ جب تیرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث آجائے تو اس کے سامنے جھک جا۔ ۴۴: میں نے حاکم ابو عبد اللہ الحافظ سے سنا وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو زکریا یحییٰ بن محمد العنبری سے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم بن ابی طالب سے وہ کہتے ہیں میں نے سنا احمد بن سعید بن ابراہیم ابوعبداللہ الرباطی سے ، و ہ کہتے ہیں میں ایک دن امیر عبد اللہ بن طاہر کی مجلس میں حاضر ہوا اور اسحاق بن راہویہ بھی وہاں حاضر ہوئے۔ تو ان سے حدیث نزول کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ صحیح ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا ’’ہاں ‘‘ چنانچہ امیر عبداللہ کے قائدین، وزیروں نے کہا:اے ابو یعقوب(اسحاق بن راہویہ ) ! کیا تو گمان کرتا ہے کہ اللہ ہر رات نزول فرماتے ہیں ۔کہا: ’ہاں ‘ پھر کہا گیا کہ نزول کیسے ہوتاہے۔ اسحاق بن راہویہ نے اس کو کہا کہ تو فوقیت کو ثابت رکھ یہاں تک کہ میں تیرے لیے نزول کو بیان کروں ۔ آدمی نے کہا میں فوقیت کو ثابت رکھتا ہوں ، تو اسحاق بن راہویہ نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان پڑھا:( وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا) [الفجر:۲۲]’’اور تیرارب آئے گااور فرشتے صف در صف ہوں گے۔ ‘‘ عبد اللہ بن طاہر امیر نے کہا: اے یعقوب! یہ آنا تو قیامت کوہوگا ، اسحاق بن راہویہ نے اس بات کو سن کر کہا کہ اللہ تعالیٰ امیر کو عزت بخشے ’’جو قیامت کو آسکتا
x
صفحہعنوان
11مقدمہ
15اداریہ
19امام صابونی کے حالات
19مکمل نام:
19صابونی کی وجہ تسمیہ:
19پیدائش:
19بچپن میں وعظ:
19شیوخ:
20تلامذہ:
20آپ کا خاندان:
21مقام ومرتبہ :
24ان کا عقیدہ :
24وفات:
25عقیدۃ السلف و اصحاب الحدیث
25کتاب کی مصنف تک سند:
27باب :1 سبب تالیف
29باب :۲ اللہ تعالیٰ کی صفات میں اصحاب الحدیث کا عقیدہ
35باب:۳ سلف صالحین اور اصحاب الحدیث کا صفات کے بارے میں عقیدہ
37باب ۴: قرآن اللہ کا کلام ہے غیر مخلوق ہے ۔
46باب :۵ اللہ تعالیٰ کا آسمانوں کے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہونا۔
60باب :۶ ان کا عقیدہ نزول باری تعالیٰ کے بارے میں اور اللہ تعالیٰ کا بلا کیف آنا:
83ان احادیث کے متعلق سلف کا موقف
95باب:۷ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور( اس دن) لوگوں کے احوال پر ایمان لانا
95رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کے نافرمان لوگوں کے لیے سفارش کرنے پر ایمان لانا۔
99حوض کوثر پر ایمان :
100باب:۸ مومنوں کا قیامت کے دن اپنے رب کو دیکھنے کی تصدیق کرنا
102باب:۹ جنت اور جہنم پر ایمان لانا اور یقیناً و ہ دونوں مخلوق ہیں وہ کبھی بھی فنا نہیں ہوں گی:
102باب:۱۰ ایمان قول اور عمل کا نام ہے اطاعت کے ساتھ زیادہ ہوتا ہے اور نافرمانی سے کم :
107باب:۱۱ مسلمانوں میں سے کسی کو ہرگناہ کی وجہ سے کافر قرار نہیں دیا جائے گا :
110باب: ۱۲ جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والے کا حکم
111باب:۱۳ اہل سنت وجماعت کا بندوں کے افعال کے مخلوق ہونے کے بارے میں عقیدہ:
111ہدایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے :
115باب:۱۴ خیر اور شر
117باب:۱۵ اللہ تعالیٰ کی مشیئت :
118بندوں کا انجام ان سے پوشیدہ ہے :
119باب: ۱۶ کسی انسان کے خاتمہ کے وقت اس چیز کی گواہی دینا جس پر وہ فوت ہوا ہے
119باب:۱۸ ان لوگوں کا تذکرہ جن کو جنت کی بشارت دی گئی ہے عشرہ مبشرہ اور ان کے علاوہ میں سے
120باب: ۱۸ سب سے زیادہ افضل صحابہ کرام اور ان کی خلافت:
126باب:۱۹ اصحاب الحدیث کا حکام ،بادشاہوں اور مسلمانوں کے والیوں کے بارے میں عقیدہ:
126باب ۲۰ مشاجرات صحابہ کے بارے میں عقیدہ
127باب: ۲۱ جنت میں داخلہ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت کے ساتھ ہے :
128باب: ۲۲ وقت مقررہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر ان کا ایمان:
129باب:۲۳ شیطانوں کے وسوسے:
130باب :۲۴ جادو اور اس کا اثر ،جادو گر اورجادو کودرست سمجھنے والے کا حکم :
131باب :۲۵ اصحاب الحدیث کے بعض آداب:
134باب: ۲۶ بدعتیوں کی علامات:
138باب: ۲۷ اہل سنت کی علامات:
Flag Counter