تبرکات کی شرعی حیثیتقرآن و حدیث پر مبنی عقائد و اعمال کو صحابہ کرام،تابعین عظام اور تبع تابعین و ائمہ دین کے فہم کی روشنی میں سمجھنا اور اپنانا اہل سنت واہل حق کا وطیرہ ہے۔کتنے ہی عقائد و اعمال ایسے ہیں کہ سلف صالحین کے نزدیک وہ کفر و شرک اور بدعت ہیں ،لیکن اہل کلام و اہل بدعت کے ہاں وہ دین کا درجہ رکھتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مذہب ِسلف کی بنیاد قرآن و حدیث پر ہے، جبکہ اہل بدعت کا مزعومہ دین ان کی آرا و خواہشات پر مبنی ہے۔٭ امامِ اندلس،محمد بن وضاح رحمہ اللہ (286ھ) فرماتے ہیں : عَلَیْکُمْ بِالِاتِّبَاعِ لِأَئِمَّۃِ الْہُدَی الْمَعْرُوفِینَ، فَقَدْ قَالَ بَعْضُ مَنْ مَضٰی : کَمْ مِّنْ أَمْرٍ ہُوَ الْیَوْمَ مَعْرُوفٌ عِنْدَ کَثِیرٍ مِّنَ النَّاسِ؛ کَانَ مُنْکَرًا عِنْدَ مَنْ مَّضٰی، وَمُتَحَبَّبٌ إِلَیْہِ بِمَا یُبْغِضُہٗ عَلَیْہِ، وَمُتَقَرَّبٌ إِلَیْہِ بِمَا یُبْعِدُہُ مِنْہُ، وَکُلُّ بِدْعَۃٍ عَلَیْہَا زِینَۃٌ وَّبَہْجَۃٌ ۔’’تم پر معروف ائمہ ہدیٰ کی پیروی ضروری ہے۔بعض اسلاف نے کہا ہے : کتنے ہی معاملات آج لوگوں میں مشہور ہیں ، لیکن اسلاف کے ہاں وہ منکر تھے، کتنے ہی امور آج محبوب ہیں ، حالانکہ اسلاف کے نزدیک قابل نفرت تھے اور کتنے ہی معاملات آج تقربِ الٰہی کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں ، جبکہ اسلاف کے ہاں وہ اللہ سے دُوری کا سبب تھے۔ ہر بدعت خوبصورت اور خوش