گیا، سب سے پہلے میں نے دروازے کے پاس جاکر اجازت طلب کرتے ہوئے عرض کیا : یارسول اللہ! یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں ،جو آپ سے اجازت طلب کرتے ہیں ۔ اسی دوران میں نے دیکھا کہ دروازہ کھلنا شروع ہو گیا۔میں نے سنا، کوئی کہہ رہا تھا: دوست کو دوست کے پاس لے چلو، کیونکہ محبوب اپنے حبیب کی چاہت رکھتا ہے۔‘‘(تاریخ دِمَشق لابن عساکر : 30/436)تبصرہ : روایت جھوٹی ہے۔ ٭ حافظ ابن عساکر رحمہ اللہ خود فرماتے ہیں :ہٰذَا مُنْکَرٌ، وَرَاوِیہِ أَبُو الطَّاہِرِ مُوْسَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطَائٍ الْمَقْدِسِيُّ وَعَبْدُ الْجَلِیْلِ مَجْہُوْلٌ ۔’’یہ جھوٹی روایت ہے، اس کے راوی ابو طاہر موسیٰ بن محمد بن عطا مقدسی اور عبدالجلیل دونوں مجہول ہیں ۔‘‘٭ حافظ سیوطی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :فِي إِسْنَادِہٖ أَبُو الطَّاہِرِ مُوسَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطائٍ الْمَقْدِسِيُّ کَذَّابٌ، عَنْ عَبْدِ الْجَلِیْلِ الْمُرِّيِّ، وَہُوَ مَجْہُولٌ ۔’’اس روایت کی سند میں ابو طاہر موسیٰ بن محمد بن عطا مقدسی جھوٹا، عبدالجلیل مجہول سے بیان کرتا ہے۔‘‘(الخصائص الکبرٰی : 2/492)٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں :