’’الثقات (7/411)‘‘ میں ذکر کیا ہے۔٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :لَا یُدْرٰی مَنْ ہُوَ، وَلاَ أَبُوْہُ ۔’’اس کا اور اس کے باپ کا کوئی اتہ پتہ نہیں ۔‘‘(میزان الاعتدال : 3/672)٭ حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ نے اسے’’مجہول‘‘ قرار دیا ہے۔(تقریب التّہذیب : 6198)2 اس کا باپ عمران انصاری بھی ’’مجہول‘‘ہے۔٭ حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ کہتے ہیں :لَا أَدْرِي مَنْ ہُوَ؟ ’’میں نہیں جانتا کہ یہ کون ہے؟‘‘(التّمھید : 13/64)٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں :لَا یُدْرٰی مَنْ ہُوَ، تَفَرَّدَ عَنْہُ ابْنُہٗ مُحَمَّدٌ، وَحَدِیْثُہٗ فِي الْمُؤَطَّأِ، وَہُوَ مُنْکَرٌ ۔’’کوئی پتہ نہیں کہ کون ہے؟ اس سے صرف اس کا بیٹا محمد بیان کرتا ہے،اس کی روایت مؤطا میں ہے، جو کہ منکر ہے۔‘‘(میزان الاعتدال : 3/245، ت : 6325)٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ’’مقبول‘‘(مجہول الحال) کہا ہے۔(تقریب التّہذیب : 5176)