٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں :اَلْمُتَّہِمُ بِوَضْعِہٖ حَامِدُ بْنُ حَمَّادِ الْعَسْکَرِيُّ ۔’’اس حدیث کو گھڑنے کا الزام حامد بن حماد عسکری کے سر ہے۔‘‘(تلخیص کتاب الموضوعات،ص:35)٭ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے اسے الموضوعات(1/157) میں ذکر کیا ہے۔٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’موضوع‘‘(من گھڑت)کہا ہے۔(میزان الاعتدال : 1/447)٭ حافظ سیوطی رحمہ اللہ (اللآلي المصنوعۃ : 1/106)کا اس جھوٹی روایت کی سند کو ’’حسن‘‘کہنا خطا ہے۔٭ التدوین فی اَخبار قزوین للرافعی (۲/۳۴۳) والی سند بھی سخت ضعیف ہے۔1. ابو احمد حبیب بن نصر بن زیاد کی توثیق نہیں ۔2. مکحول کا سیدنا ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ۔دلیل نمبر 2٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب روایت ہے : ’قَالَ اللّٰہُ : وَعِزَّتِي وَجَلالِي، لَا أُعَذِّبُ أَحَدًا سُمِّيَ بِاسْمِکَ بِالنَّارِ، یَا مُحَمَّدُ‘ ۔’’اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اے محمد!مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم!جس کا نام آپ کے نام پر رکھا جائے گا،میں اسے آگ کا عذاب نہیں دوں گا۔‘‘(مُعجم الشّیوخ للذّہبي : 2/42۔43)