٭ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ کہتے ہیں :قَدْ رُوِيَ فِي ہٰذَا الْبَابِ أَحَادِیْثُ، لَیْسَ فِیْھَا مَا یَصِحُّ ۔’’اس باب میں بیان کی جانے والی کوئی روایت صحیح نہیں ۔‘‘(الموضوعات : 1/158)٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں :ہٰذِہٖ أَحَادِیْثُ مَکْذُوْبَۃٌ ۔’’یہ ساری روایتیں جھوٹی ہیں ۔‘‘(میزان الاعتدال : 1/129)٭ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں :فِي ذٰلِکَ جُزْئٌ، کُلُّہٗ کَذِبٌ ۔’’اس بارے میں پورا ایک کتابچہ ہے جو کہ سارا جھوٹ کا پلندہ ہے۔‘‘(المَنار المُنیف، ص 52)٭ علامہ ابو الطاہر محمد بن یعقوب فیروز آبادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :لَمْ یَصِحَّ فِیہِ شَيْئٌ ۔’’اس بارے میں کوئی روایت ثابت نہیں ۔‘‘(رِسالۃ في بَیان ما لم یثبت فیہ حدیث من الأبواب، ص 9)٭ علامہ حلبی رحمہ اللہ کہتے ہیں :قَالَ بَعْضُہُمْ : وَلَمْ یَصِحَّ فِي فَضْلِ التَّسْمِیَۃِ بِمُحَمَّدٍ حَدِیْثٌ، وَکُلُّ مَا وَرَدَ فِیْہِ؛ فَہُوَ مَوْضُوْعٌ ۔’’بعض علما کا کہنا ہے کہ محمد نام کی فضیلت میں کوئی حدیث صحیح نہیں ، اس بارے