روایت من گھڑت ہے۔٭ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ھِيَ قِصَّۃٌ بَیِّنَۃُ الْوَضْعِ ۔’’یہ داستان واضح طور پر کسی کی گھڑنتل ہے۔‘‘ (لسان المیزان : 1/108)٭ علامہ ابن عبد الہادی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ھٰذَا الْـأَثَرُ الْمَذْکُورُ عَنْ بِلَالٍ؛ لَیْسَ بِصَحِیحٍ ۔’’سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منسوب مذکورہ روایت ثابت نہیں ۔‘‘(الصّارم المُنکي، ص 314)٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :إِسْنَادُہ لَیِّنٌ، وَھُوَ مُنْکَرٌ ۔’’اس کی سند کمزور ہے اور یہ روایت منکر ہے۔‘‘ (سِیَر أعلام النُّبَلاء : 1/358)٭ ابن عراق کنانی رحمہ اللہ کہتے ہیں :ھِيَ قِصَّۃٌ بَیِّنَۃُ الْوَضْعِ ۔ ’’یہ قصہ مبینہ طور پر گھڑا ہوا ہے۔‘‘(تنزیہ الشّریعۃ : 59)1. ابو اسحاق ابراہیم بن محمد بن سلیمان بن بلال کو حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے مجہول کہا ہے۔ (تاریخ الإسلام : 67/17)٭ نیز فرماتے ہیں :فِیہِ جَھَالَۃٌ ۔ ’’یہ نامعلوم راوی ہے۔‘‘ (میزان الاعتدال : 1/64، ت : 205)٭ حافظ ابن عبد الہادی رحمہ اللہ کہتے ہیں :