(94/1، ح :284)میں بھی موجود ہے، لیکن اس کی سند بھی ’’ضعیف‘‘ ہے۔1. سفیان بن بشر کوفی نامعلوم اور غیرمعروف ہے۔ ٭ حافظ ہیثمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :لَمْ أَعْرِفْہُ ۔ ’’میں اسے نہیں پہچانتا۔‘‘ (مجمع الزوائد : 9/130)2. مطلب بن عبد اللہ بن حنطب ’’مدلس‘‘ ہے، سماع کی تصریح نہیں ملی۔3. مطلب بن عبد اللہ کا سیّدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے سماع بھی ثابت نہیں ۔4. ہارون بن سلیمان ابوذر ’’مجہول‘‘ ہے۔ 5. احمدبن محمدبن حجاج بن رشدین ’’ضعیف‘‘ ہے۔٭ امام عبد الرحمن بن ابی حاتم رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :سَمِعْتُ مِنْہُ بِمِصْرَ، وَلَمْ أُحَدِّثْ عَنْہُ، لِمَا تَکَلَّمُوا فِیہِ ۔’’میں نے اس سے مصر میں احادیث سنی تھیں ، لیکن میں وہ احادیث بیان نہیں کرتا، کیونکہ محدثین کرام نے اس پر جرح کی ہے۔‘‘(الجرح والتّعدیل : 2/75)٭ امام ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :صَاحِبُ حَدِیثٍ کَثِیرٍ، أُنْکِرَتْ عَلَیْہِ أَشْیَائُ، وَھُوَ مِمَّنْ یُّکْتَبُ حَدِیثُہٗ مَعَ ضُعْفِہٖ ۔’’اس کے پاس بہت سی احادیث تھیں ، ان میں سے کئی روایات کو (محدثین کی طرف سے) منکر قرار دیا گیا ہے، اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث (متابعات و شواہد میں ) لکھی جائے گی۔‘‘(الکامل في ضُعَفاء الرِّجال : 1/198)