٭ حافظ سخاوی رحمہ اللہ کہتے ہیں :مِمَّنْ ذَھَبَ إِلٰی ھٰذَا التَّفْصِیلِ الشَّافِعِيُّ وَابْنُ مَعِینٍ وَابْنُ الْمَدِینِيِّ ۔’’جو ائمہ اس مؤقف کے حامل ہیں ، ان میں امام شافعی، امام ابن معین اور امام علی بن مدینی رحمہم اللہ کے نام شامل ہیں ۔‘‘(فتح المُغیث : 1/182)٭ حافظ علائی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :اَلصَّحِیحُ الَّذِي عَلَیْہِ جُمْھُورُ أَئِمَّۃِ الْحَدِیثِ وَالْفِقْہِ وَالْـاُصُولِ ۔’’جمہور ائمہ حدیث وفقہ اور ائمہ اصول کا مذہب ہی درست ہے۔‘‘(جامع التّحصیل، ص 111)٭ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :قَالُوا : لَا یُقْبَلُ تَدْلِیسُ الْـأَعْمَشِ ۔’’محدثین کہتے ہیں کہ اعمش کی تدلیس قبول نہیں ۔‘‘ (التّمھید : 1/30)٭ علامہ عینی حنفی لکھتے ہیں :إِنَّ الْـأَعْمَشَ مُدَلِّسٌ، وَعَنْعَنَۃُ الْمُدَلِّسِ لَا تُعْتَبَرُ إلَّا إِذَا عُلِمَ سَمَاعُہٗ ۔’’اعمش ’’مدلس‘‘ ہیں اور ’’مدلس‘‘ کی عن والی روایت اسی وقت قابل اعتبار ہوتی ہے، جب سماع کی تصریح مل جائے۔‘‘(عمدۃ القاري، تحت الحدیث : 219)حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (البدایۃ والنھایۃ : 5/167) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (فتح الباری : 2/495) کا اس روایت کی سند کو ’’صحیح‘‘ قرار دینا علمی تسامح ہے۔٭ امام بیہقی رحمہ اللہ (۴۵۸ھ) ایک روایت کے بارے میں فرماتے ہیں :