Maktaba Wahhabi

تبرکات

مؤلف: غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

238
وہ ہاتھ ہیں ، جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ہاتھوں کو چھوا ہے۔ یہ سارے کام ایک مسلمان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت میں افراط کی وجہ سے صادر ہو جاتے ہیں ،کیونکہ اسے حکم دیا گیا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے اپنی جان، اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبت کرے۔‘‘ (مُعجم الشُّیوخ الکبیر : 1/73) حافظ ذہبی رحمہ اللہ کی اس عبارت سے عیاں ہوتا ہے کہ صحابہ کرام اور خیر القرون میں کوئی فرد وبشر ایسا نہیں گزرا،جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو مس کرنے، بوسہ دینے اور تبرک حاصل کرنے کو جائز سمجھتا ہو۔ان کا کہنا ہے کہ صحابہ کرام چونکہ تبرکات سے مستفید ہوتے رہے،اب ہمارے لئے یہ ہے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک سے ایسا ایسا کرلیں ۔ جس دلیل کی بنیاد پر انہوں نے یہ کہا،وہ ثابت نہیں ، جیسا کہ ہم ابھی ذکر کرنے والے ہیں ۔ جب وہ دلیل ثابت نہیں ، تو مؤقف بے دلیل ہوا، بے دلیل مؤقف کا کیا اعتبار؟ دوسری بات یہ کہتے ہیں کہ اس میں اصل تبرک محبت ِرسول ہے، اس ضمن میں ہم کہتے ہیں کہ محبت رسول کا طریقہ کون متعین کرے گا؟ کیا ہر ایک محبت رسول کے دعویٰ میں جو اس کے دل میں آئے گا، کرے گا، یااس کا کوئی سلف ہو گایا پھر کوئی دلیل راہنما ہو گی؟محبت ِرسول کا ہر گز ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو بوسہ دینا شروع کر دیں ،اس کے ساتھ جسم ملتے رہیں ۔ محبت رسول کے اظہار کے لئے معیار صحابہ ہیں ، وہ ایسا نہیں کرتے تھے، لہٰذا ہم بھی ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ یہ دین نہیں ہے۔نہ ہی محبت رسول کا تقاضا ہے۔ رہا حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے جو ثابت بنانی والی روایت ذکر کی ہے، تو وہ حدیث محمّد بن عبد اللّٰہ الأنصاري (63)،شعب الإیمان للبیہقي (1492)،حلیۃ الأولیاء لأبي نعیم الأصبہاني (2/327)اور تاریخ ابن عساکر (9/359)میں موجود ہے۔
x
صفحہعنوان
1تبرکات کی شرعی حیثیت
2تبرک کی تعریف :
24آثار سے تبرک، خاصۂ نبوی ہے :
31حجر اسود اور آثارِ صالحین سے تبرک:
40دیگر اشیا کو بوسہ دینے کی شرعی حیثیت :
40ایک جھوٹی روایت :
41رُکنِ یمانی سے تبرک:
43مقامِ ابراہیم سے تبرک :
46سیدہ مریم علیہا السلام کے حجرہ سے تبرک:
49سیدنا موسٰی وسیدنا ہارون علیہما السلام کے آثار سے تبرک :
52انوکھی بات :
53قمیصِ یوسف علیہ السلام سے تبرک:
54سیدنا صالح علیہ السلام کی اونٹنی کے کنویں سے تبرک:
56حیات مبارکہ کے ساتھ خاص تبرک:
56بعد از وفات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تبرک:
58تبرک کی اقسام
58تبرکِ مشروع :
59تبرکِ ممنوع :
591. مشرکانہ تبرک :
68بدعی تبرک :
74مولانا گنگوہی صاحب اور تبرکات :
79پاخانے سے تبرک :
81منسوب آثار کی حقیقت
83آثار نبویہ مفقود ہو چکے ہیں :
83بیعت ِرضوان والے درخت کا معاملہ :
86موجودہ آثار کے بارے معروف حنفی عالم کی رائے :
88ایک بریلوی مفتی صاحب کی رائے :
88موجودہ آثار اور اہل علم :
91مولانا احمد رضا خان صاحب کا مؤقف :
92نکاح و ولدیت کا ثبوت اور تبرکات :
95ایک جھوٹے نقشِ پا کا قصہ :
95تبرکات نبویہ کی تشبیہ :
96آثار نبویہ کی شبیہات اور اسلافِ امت :
96نعلین کی شبیہ پر ایک دلیل کا جائزہ :
98قبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ :
99قبر نبوی سے تبرک اور سلف صالحین :
101نقشِ نعلین سے تبرک :
103منسوب تبرکات کی زیارت :
105منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے تبرک :
106حصول تبرک کے لیے قرب رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں دفن ہونے کی خواہش :
111ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کا مبلغ علم :
112جگہوں اور مکانات و مقامات سے تبرک :
117ایک روایت پر تبصرہ :
120دوسری سند :
120تیسری سند :
128مقاماتِ صالحین اور حدیث ِنبوی :
134اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے تبرک
150اہل علم کی تصریحات:
153آثار نبویہ سے حصول تبرک
154وضو والے پانی سے تبرک :
157دستِ مبارک سے تبرک :
161توشہ دان میں کھجوروں کا ذخیرہ اور تبرک :
164نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں مبارک سے تبرک :
165تنبیہ بلیغ :
165نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں سے تبرک :
169نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک پسینہ سے تبرک :
170نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ملبوسات سے تبرک :
172قصیدہ بردہ کے بارے میں تنبیہ بلیغ :
174نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عصا سے تبرک :
177نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عطا شدہ سونے سے تبرک :
178نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بلغم سے تبرک :
179سلف صالحین کا آثار سے تبرک
179نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک بالوں سے تبرک :
185نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر اور تہ بند مبارک سے تبرک :
186نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جبہ مبارک سے تبرک :
187نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیالہ مبارک سے تبرک :
189نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینہ مبارک سے تبرک :
190نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین کریمین سے تبرک :
191نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک چھڑی سے تبرک :
192قبر نبوی سے تبرک
201قبروں کو چھونا اور بوسہ دینا اہل علم کی نظر میں :
208صحابہ کرام اور قبر رسول سے تبرک :
208سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور قبر نبوی سے تبرک :
211سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور قبر نبی سے تبرک :
216ایک الزامی جواب :
217سیدنا جابر بن عبداللّٰہ رضی اللہ عنہما اور قبر نبی سے تبرک :
220سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور قبر نبی سے تبرک :
224سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ اور قبر نبی سے تبرک :
227دورِ فاروقی میں ایک شخص کا قبر نبی سے تبرک :
233محمد بن منکدر کی طرف منسوب واقعہ :
239انبیا وصلحا سے متعلق بعض عقائد
244دست بوسی کی شرعی حیثیت
246حصولِ تبرک کے لیے دست بوسی :
246دست بوسی کے بارے میں چند روایات کی تحقیق :
248آثار صحابہ :
250پیٹ کا بوسہ :
251قدم بوسی کی شرعی حیثیت
260بعض شبہات :
263زمین بوسی :
265اجساد اولیا سے منسوب تبرکات
271قبور اولیا سے تبرک
295اولیا وصالحین کی قبور پر مساجد
333علمائے کرام کی تصریحات :
347ابدال کی حقیقت
367لمحہ فکریہ :
368کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضلات کو زمین نگل جاتی تھی؟
371کیا کسی صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیشاب پیا؟
376کیا کسی صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خون پیا؟
Flag Counter