اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ’’حسن صحیح غریب‘‘ کہا ہے اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (6953) نے اسے ’’صحیح‘‘ قرار دیا ہے۔فائدہ مہمہ:سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی صحابی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ہاتھ کو چومنا ثابت نہیں ، اس بارے میں وارد شدہ ساری کی ساری روایات ’’ضعیف‘‘ ہیں ۔البتہ سلف صالحین سے اہل علم وفضل کے ہاتھ چومنا ثابت ہے۔٭ مشہور تبع تابعی، عاصم بن بہدلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں :مَا قَدِمْتُ عَلٰی أَبِي وَائِلٍ قَطُّ مِنْ سَفَرٍ؛ إِلَّا قَبَّلَ کَفِّي ۔’’میں جب بھی سفر سے واپس ابو وائل (شقیق بن سلمہ تابعی رحمہ اللہ ) کے پاس پہنچا، تو انہوں نے میرا ہاتھ چوما۔‘‘(القُبل والمُعانقۃ والمُصافحۃ لابن الأعرابي : 5، وسندہٗ حسنٌ)٭ حسین بن علی بن ولید جعفی رحمہ اللہ کہتے ہیں :رُبَّمَا فَعَلَہٗ لِي سُفْیَانُ، یَعْنِي ابْنَ عُیَیْنَۃَ، یَعْنِي یُقَبِّلُ یَدَہٗ ۔’’بسا اوقات امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ میرا ہاتھ چوما کرتے تھے۔‘‘(القُبل والمُعانَقۃ والمُصافحۃ لابن الأعرابي : 7، وسندہٗ صحیحٌ)٭ امام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ ، محدث ابو مسہر رحمہ اللہ کے بارے میں فرماتے ہیں :إِذَا خَرَجَ إِلَی الْمَسْجِدِ؛ اِصْطَفَّ النَّاسُ لَہٗ یُمْنَۃً وَّیُسْرَۃً، یُسَلِّمُوْنَ عَلَیْہِ، وَیُقَبِّلُوْنَ یَدَہٗ ۔’’جب آپ رحمہ اللہ مسجد کی طرف نکلتے، تو لوگ دائیں بائیں قطار بنا کر کھڑے