٭ امام نسائی رحمہ اللہ نے ’’غیر ثقہ‘‘ کہا ہے۔(الضّعفاء والمتروکون : 295)٭ امام ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :عَامَّۃُ مَا یَرْوِیہِ غَیْرُ مَحْفُوظٍ ۔’’اس کی بیان کردہ اکثر روایات غیر محفوظ ہیں ۔‘‘(الکامل في ضعفاء الرّجال : 4/55)٭ امام بخاری رحمہ اللہ نے ’’فیہ نظر‘‘ فرمایا ہے۔(التّاریخ الکبیر : 4/275)٭ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ’’لیس بالقوی‘‘ کہا ہے۔(الضّعفاء والمتروکون : 289)٭ امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے بھی یہی فرمایا ہے۔(الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 4/398)٭ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں :یَرْوِي عَنِ الثِّقَاتِ أَشْیَائَ لَا تُشْبِہُ حَدِیثَ الْـأَثْبَاتِ، لَا یُعْجِبُنِي الِْاحْتِجَاجُ بِہٖ إِذَا انْفَرَدَ ۔’’ثقہ راویوں سے منسوب ایسی روایات نقل کرتا ہے، جو ثقہ راویوں کی احادیث سے میل نہیں کھاتیں ۔ مجھے اس حدیث سے استدلال کرنا پسند نہیں ، جس کے بیان میں یہ منفرد ہو۔‘‘(کتاب المَجروحین : 1/369)