’’بعید نہیں کہ یہ حدیث گھڑنتل ہی ہو۔‘‘(تاریخ الإسلام : 5/1096)2. احمد کے باپ محمد بن عبد اللہ بن قاسم کے حالات نہیں مل سکے۔3. احمد کے دادا عبد اللہ بن قاسم کی توثیق نہیں ملی۔روایت نمبر 6 :اسماعیل بن عبد الرحمن بن ابوکریمہ،سدی رحمہ اللہ (127ھ) سورت مائدہ آیت (111) کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : میرا باپ کون ہے؟ فرمایا : فلاں ۔ اس پر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے اور پاؤں چوم لیا۔‘‘(تفسیر الطّبري : 9/17)سدی رحمہ اللہ تابعی ہیں اور بلاواسطہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کر رہے ہیں ، لہٰذا یہ روایت ’’مرسل‘‘ ہے، جو کہ ضعیف حدیث کی ایک قسم ہے۔روایت نمبر 7 :صہیب مولیٰ عباس کا بیان ہے : رَأَیْتُ عَلِیًّا یُّقَبِّلُ یَدَ الْعَبَّاسِ وَرِجْلَیْہِ، وَیَقُولُ : یَا عَمِّ! ارْضَ عَنِّي ۔’’میں نے دیکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ اور پاؤں چومتے ہوئے کہہ رہے تھے : چچا جان! مجھ سے راضی ہو جائیے۔‘‘(الأدب المفرد للبخاري : 976، الرُّخصۃ في تقبیل الید لابن القري : 15، تاریخ دِمَشق لابن عساکر : 26/372)