3. ابو صالح کا سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع ثابت نہیں ۔٭ اسی معنی کی روایت سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے بھی مروی ہے۔(تاریخ جرجان : 1106، رواۃ مالک للخطیب، [الزیادات علی الموضوعات للسّیوطي : 250])سند سخت ضعیف ہے۔1. عبد اللہ بن لیث استرابازی کی توثیق نہیں ملی۔2. اسحاق بن صلت غیر معتبر راوی ہے، اس کی توثیق بھی ثابت نہیں ۔٭ حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اس (اسحاق بن صلت) نے امام مالک رحمہ اللہ سے منسوب سخت منکر روایت بیان کی ہے۔ یہاں تک سند ’’مظلم‘‘ (اندھیری) ہے۔‘‘(میزان الاعتدال : 1/192)