سند ’’ضعیف‘‘ ہے۔٭ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : فِي إِسْنَادِہٖ نَظَرٌ ۔’’اس کی سند محل نظر ہے ۔ ‘‘ ٭ نیز فرماتے ہیں :إِسْنَادُہٗ مَجْھُولٌ ۔’’اس کی سند مجہول ہے۔‘‘(التّاریخ الکبیر : 6/160)بریہ بن عمر بن سفینہ جمہور کے نزدیک ’’ضعیف‘‘ ہے ۔ ٭ امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :لَا یُتَابَعُ عَلٰی حَدِیثِہٖ ۔’’ اس کی حدیث پر متابعت نہیں کی گئی۔‘‘ (الضّعفاء الکبیر : 1/167)حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اس کو ’’لین‘‘ کہا ہے ۔ (الکاشِف : 1/99)امام ابنِ حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں :یُخَالِفُ الثِّقَاتَ فِي الرِّوَایَاتِ، فَلَا یَحِلُّ الْاِحْتِجَاجُ بِخَبَرِہٖ بِحَالٍ ۔’’یہ روایات میں ثقہ راویوں کی مخالفت کرتا ہے۔ کسی حال میں بھی اس کی روایت سے حجت لینا جائز نہیں ۔ ‘‘(کتاب المَجروحین : 1/111)