Maktaba Wahhabi

حقیقت شہادتین

مؤلف: رابعۃ الطویل

ناشر: مکتبہ حسین محمد بادامی باغ لاہور

سال شائع: 2009ء

مترجم: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

110
۳۔ ساری نعمتیں خواہ ظاہری ہوں یا باطنی،دینی ہوں یا دنیوی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔جب اس حقیقت پر یقین حاصل ہو جائے تو اس سے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور پھر انسان اس اکیلے اللہ ہی کی بندگی کرتا ہے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا۔ ۴۔ ہم جب یہ دیکھتے اور سنتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید پر قائم رہنے والے مومنوں سے اجر عظیم،نصرت اور بہت جلدی آنے والی نعمتوں کا وعدہ فرمایا ہے اور مشرکوں کو سخت عذاب دینے کی وعید سنائی ہے تو یہ چیز ہمیں اس بات کی طرف دیتی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین کریں اور ساری عبادات کا مستحق اسی کو تصور کریں۔ ۵۔ جن بتوں اور معبودوں کی پوجا کی جاتی ہے ان کے بارے میں جب ہمیں یہ معلوم ہے کہ وہ بے بس ہیں اور نہ اپنے اور نہ اپنی پوجا کرنے والوں کے نفع ونقصان کے مالک ہیں،نہ موت وحیات ان کے ہاتھ میں ہیں اور نہ ہی وہ ذرہ برابر کسی کی مدد کر سکتے ہیں،بلکہ وہ تو خود محتاج ہیں اور ان میں ہر قسم کا نقص پایا جاتا ہے۔۔۔ تو ان کی اس بے بسی کو جاننے کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ پراورغیر اللہ کی الوہیت کے باطل ہونے پر یقین اور بھی پختہ ہوجاتا ہے۔ ۶۔ اللہ تعالیٰ نے جتنی کتابیں نازل فرمائیں وہ سب اس بات پر متفق تھیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ ۷۔ اسی طرح جتنے انبیاء ورسل علیہم السلام مبعوث ہوئے وہ سب کے سب اسی بات کی گواہی دیتے رہے کہ اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے۔ یاد رہے کہ انبیاء ورسل علیہم السلام ہی سب سے افضل ہیں،علم وعمل کے اعتبار سے،اخلاق وکردار کے اعتبار سے اور سوچ
x
صفحہعنوان
6مختلف علماء کرام کے تاثرات
7مقدمہ
12تمہید
27دین اسلام
28دین ِ اسلام کس چیز کا نام ہے ؟
29عقیدہ بنیاد اور جڑ ہے
33علمِ عقیدہ کیا ہے ؟
34اسلامی عقیدہ کے مقاصد اور فوائد
37علم ِ عقیدہ کے موضوعات
39سب سے پہلے توحید
60توحید
60توحید کی تعریف
60توحید کی اقسام
60پہلی قسم:توحید ربوبیت
63دوسری قسم:توحید الوہیت
67تیسری قسم:توحیداسماء وصفات
71توحید کو دل میں پختہ کرنے کے اسباب
74فصل اول لا إلہ إلا اللہ کے فضائل
75کتاب وسنت میں اس کلمہ کے فضائل
86فصل دوم لا إلہ إلا اللّٰه کا معنی
89‘’ إلٰہ ’‘کا مفہوم
91لفظ’’اﷲ’‘کا مفہوم
93فصل سوم لا إلہ إلا اللّٰه کے دو رکن
94پہلا رکن( لا إلہ )
94دوسرا رکن( إلا اللّٰه )
95پہلا رکن:نفی( لا إلہ )
99دوسرا رکن:اثبات( إلا اللّٰہ )
108فصل چہارم لا إلہ إلا اللّٰہ کی شروط
109شروطِ لا إلہ إلا اللّٰہ
109پہلی شرط:علم
116دوسری شرط:یقین
121تیسری شرط:اخلاص
127چوتھی شرط:صدق
134پانچویں شرط:محبت
141چھٹی شرط:انقیاد
151ساتویں شرط:قبول
158فصل پنجم نواقضِ اسلام
159نواقض اسلام
163نواقضِ اسلام کی تشریح
164شرک کی تعریف اور اس کی اقسام
182فصل ششم محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی کی حقیقت
184نسب نامہ:
184ولادت با سعادت:
185بعثت ِ نبوی
188نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
195نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ
198نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات
203نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق
207نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائشی صفات وحلیہ مبارک
209محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی کی حقیقت کا بیان
211ختم نبوت پر ایمان
213اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
218نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت
220نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم اور نصرت
229امت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
230صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کس طرح محبت اور آپ کی اتباع کیسے کرتے تھے ؟
239شہادتِ محمد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والے بعض لوگ
250عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم
261محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی کا معنی
264فصل ہفتم لاَ إِلٰہَ إِلاّ اللّٰہُ کے ثمرات
276کلمہ طیبہ لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کے فوائد
279خاتمہ
Flag Counter