Maktaba Wahhabi

دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں)

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز، لاہور

سال شائع: جون 2004ء

124
مِنْ اَصْنَافِ الْمَالِ کُلِّہٖ فَاُتِیَ بِہٖ فَعَرَّفَہُ نِعَمَہُ فَعَرَفَہَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِیْہَا قَالَ:مَا تَرَکْتُ مِنْ سَبِیْلٍ تُحِبُّ اَنْ یُّنْفَقَ فِیْہَا اِلاَّ اَنْفَقْتُ فِیْہَا لَکَ قَالَ کَذَبْتَ وَلٰکِنَّکَ فَعَلْتَ لِیُقَالَ ہُوَ جَوَادٌ فَقَدْ قِیْلَ ثُمَّ اُمِرَ بِہٖ فَسُحِبَ عَلٰی وَجْہِہٖ ثُمَّ اُلْقِیَ فِی النَّارِ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’قیامت کے دن ایک شہید لایا جائے گا۔اللہ تعالیٰ اس سے اپنی نعمتیں گنوائے گا اور شہید ان نعمتوں کا اقرار کرے گا اللہ اس سے پوچھے گا تو نے ان نعمتوں کا حق ادا کرنے کے لئے کیا عمل کیا،وہ کہے گا’’میں نے تیری راہ میں جہادکیا حتی کہ شہید ہوگیا اللہ تعالیٰ فرمائے گاتو جھوٹ کہتا ہے تو نے بہادر کہلوانے کے لئے جنگ کی سو دنیا نے تجھے بہادر کہا،پھر(فرشتوں)کو حکم ہوگا اور اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔اس کے بعد وہ آدمی لایا جائے گا جس نے خود بھی علم سیکھا اور دوسروں کو بھی سکھایااللہ تعالیٰ اس سے اپنی نعمتیں گنوائے گا اور وہ(عالم)ان نعمتوں کا اقرار کرے گا تب اللہ اس سے پوچھے گا ان نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے تونے کیاعمل کیا۔وہ عرض کرے گا میں نے خودبھی علم سیکھا اور دوسروں کو بھی سکھایااور تیری خاطر لوگوں کو قرآن پڑھ کر سنایا۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا تو نے جھوٹ کہا ہے تو نے تو قرآن اس لئے پڑھ کر سنایا تھا کہ لوگ تجھے قاری کہیں سو دنیا نے تمہیں عالم اور قاری کہا پھر حکم ہوگااور اسے منہ کے بل اٹھا کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔اس کے بعد ایک اور آدمی لایا جائے گا اللہ تعالیٰ اس سے اپنی نعمتیں گنوائے گا،وہ ان نعمتوں کا اقرار کرے گا پھر اللہ تعالیٰ اس سے سوال کرے گا کہ میری نعمتیں پاکر تم نے کیا کام کئے؟وہ کہے گا کہ میں نے تیری راہ میں ان تمام جگہوں پر مال خرچ کیا جہاں تجھ کو پسند تھا۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ تو جھوٹ کہتا ہے تونے تو مال صرف اس لئے خرچ کیا تاکہ لوگ تجھے سخی کہیں اور دنیا نے تجھے سخی کہا پھر حکم ہوگا اور اسے منہ کے بل اٹھا کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
x
صفحہعنوان
6بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
79الجــــزء الاول (حصہ اول) أَ لْإِسْلاَمُ وَالْکُفْرُ عَقِیْدَتَانِ مُتَضَادَتَانِ اسلام اورکفر دو متضاد عقیدے ہیں
80أَلْإِسْلاَمُ نَاسِخٌ لِجَمِیْعِ الْاَدْیَانِ اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان منسوخ ہیں
82مَــنْ ہُــوَ الْکُفَّــــارُ؟ کافر کون ہیں؟
84عَــدَاوَۃُ الْکُفَّــارِ لِلْاِسْـــلاَمِ کفار کی اسلام دشمنی
89سَبَبُ عَدَاوَۃِ الْکُفَّارِ لِلْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں سے کفار کی دشمنی کا سبب
91عَزَائِمُ الْکُفَّارِ ضِدَّ الْمُسْلِمِیْنَ کفار کے مسلمانوں کے خلاف عزائم
96لاَ یُمْکِنُ وَلاَءُ بَیْنَ الْکُفَّارِ وَالْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں اور کافروں میں دوستی ناممکن ہے
99زِیْنَۃُ حَیَاۃِ الْکُفَّارِ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ کافروں کی دنیاوی شان و شوکت قرآن مجید کی روشنی میں
103الجــــزء الثانی (دوسرا حصہ) أَ لوَلَاءُ دوستی کا بیان
105مَعنَي الْوَلاَءِ ولاء کا مطلب
106ولاء کا مستحق کون ہے؟
107أَہَمِّیَّـــۃُ الْوَلاَءِ دوستی کی اہمیت
109اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ محبت کا حکم
112فَضْلُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے محبت کی فضیلت
118اِقْتَضَاءُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی اللہ تعالیٰ سے محبت کے تقاضے
125حُکْمُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کرنے کا حکم
132فَضْــــلُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کی فضیلت
134رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے تقاضے
140حُـــــکْمُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کا حکم
145اہل ایمان کے ساتھ محبت کی فضیلت
149إِقْتِضَـــــاءُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کے تقاضے
158ضَرَرُ عَدْمِ الْوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اہل ایمان سے دوستی نہ کرنے کا نقصان
159الجــــزء الثالث (دوسرا حصہ) أَ لْــــبـَـــــــــرَاءُ دشمنی کا بیان
161براء کا مفہوم
162مَنْ یَسْتَحَـــقُّ الْبَــــرَاءِ؟ براء کامستحق کون ہے؟
163نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْـــکُـفَّـــارِ کفار سے دوستی کی ممانعت
167نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْمُنَـــافِـقِیْنِ منافقین سے دوستی کی ممانعت
168عِـــقَــــابُ وَلاَءِ الْـــکُــفَّـــارِ کفار سے دوستی کی سزا
172حُکْمُ الْبَـرَاءِ عَنِ الْکُفَّارِ وَالْمُشْرِکِیْنَ کفار و مشرکین سے براء ت کا حکم
180حُکْمُ الْبَرَاءِ عَنِ الْمُنَــافِقِیْنَ منافقین سے براء ت کا حکم
182حُـــکْمُ الْبـَـرَاءِ عَنِ الْفُسَّـــاقِ وَ الْفُـــجَّــــــارِ فاسق اورفاجر لوگوں سے براء ت کا حکم
184اِقْتَضَــــاءُ البَـــرَاءِ عَـــنِ الْکُــفَّـــارِ کفار سے برا ء ت کے تقاضے
195الجــــزء الرابع (حصہ چہارم) حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
196حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
Flag Counter