Maktaba Wahhabi

دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں)

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز، لاہور

سال شائع: جون 2004ء

چھوڑ کرآیاہوں اسلام لانا چاہتاہوں۔‘‘رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’آج کے بعد تم عبدالعزیٰ نہیں عبداللہ ہو اور تمہارا لقب ذوالبجادین(دو چادروں والا)ہے آئندہ تم ہمارے قریب ہی رہوگے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اصحاب صفہ میں شامل ہوکر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں دنیا کی ساری محبتوں سے بے نیاز ہوگئے۔ 6 جنگ احد میں شریک ہونے سے پہلے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ دونوں نے مل کراپنی اپنی دعا مانگی۔حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے یہ دعاکی ’’یا اللہ!جب میرا دشمن سے مقابلہ ہو تومیرا سامنا کسی بہادر جنگجو کافرسے ہوہم دونوں زور آزمائی کریں حتی کہ مجھے دشمن پر غلبہ حاصل ہواور میں اسے قتل کردوں۔حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی اس دعاپر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے آمین کہی۔اس کے بعد حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ دعا مانگی’’یا اللہ!میرا مقابلہ ایسے کافر سے ہو جو بہت بہادر تجربہ کار اور جنگجو ہو میں صرف آپ کو راضی کرنے کے لئے اس سے لڑوں بالآخر وہ مجھ پر قابو پالے اور میری ناک،کان وغیرہ کاٹ ڈالے قیامت کے دن جب میں آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوں تو آپ پوچھیں ’’عبداللہ!تیرے ناک اور کان کیوں کاٹے گئے؟میں عرض کروں’’یا اللہ!تیری رضا کے لئے۔‘‘ آپ جواب دیں ’’ہاں!عبداللہ نے سچ کہا۔‘‘دونوں حضرات کی دعا قبول ہوئی،حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ جنگ احد میں شہید ہوئے،کفار نے ان کے کان،ناک کاٹ کر درخت سے لٹکا دئیے۔حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے جنگ کے اختتام پر حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی نعش دیکھی تو کہنے لگے ’’واللہ!عبداللہ رضی اللہ عنہ کی دعا میری دعا سے اچھی تھی۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سیرت کا مطالعہ کیاجائے تو یوں نظر آتاہے کہ ہر صحابی اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت اوراللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنا چاہتاتھا۔غزوہ احد میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کو زرہ کے بغیر لڑتے دیکھا تو انہیں زرہ پہناناچاہی حضرت زید رضی اللہ عنہ نے جواب دیا’’عمر!زرہ تو وہ پہنے جسے زندگی عزیز ہومیں تو اپنی زندگی اللہ کے ہاتھ بیچ چکا ہوں۔‘‘ حضرت عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نابینا تھے اللہ کی راہ میں جان دینے کا شوق اس قدر تھا کہ فرماتے ’’میں معذور ہوں اگرمجھے لشکر اسلام کا جھنڈادے دیا جائے تو ایک ہی جگہ جم کر کھڑا رہوں گا اور جھنڈے کو سرنگوں نہیں ہونے دوں گا۔‘‘جنگ قادسیہ میں شریک ہوئے۔وقت ِ شہادت لشکر اسلام کا جھنڈا دونوں
x
صفحہعنوان
6بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
79الجــــزء الاول (حصہ اول) أَ لْإِسْلاَمُ وَالْکُفْرُ عَقِیْدَتَانِ مُتَضَادَتَانِ اسلام اورکفر دو متضاد عقیدے ہیں
80أَلْإِسْلاَمُ نَاسِخٌ لِجَمِیْعِ الْاَدْیَانِ اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان منسوخ ہیں
82مَــنْ ہُــوَ الْکُفَّــــارُ؟ کافر کون ہیں؟
84عَــدَاوَۃُ الْکُفَّــارِ لِلْاِسْـــلاَمِ کفار کی اسلام دشمنی
89سَبَبُ عَدَاوَۃِ الْکُفَّارِ لِلْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں سے کفار کی دشمنی کا سبب
91عَزَائِمُ الْکُفَّارِ ضِدَّ الْمُسْلِمِیْنَ کفار کے مسلمانوں کے خلاف عزائم
96لاَ یُمْکِنُ وَلاَءُ بَیْنَ الْکُفَّارِ وَالْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں اور کافروں میں دوستی ناممکن ہے
99زِیْنَۃُ حَیَاۃِ الْکُفَّارِ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ کافروں کی دنیاوی شان و شوکت قرآن مجید کی روشنی میں
103الجــــزء الثانی (دوسرا حصہ) أَ لوَلَاءُ دوستی کا بیان
105مَعنَي الْوَلاَءِ ولاء کا مطلب
106ولاء کا مستحق کون ہے؟
107أَہَمِّیَّـــۃُ الْوَلاَءِ دوستی کی اہمیت
109اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ محبت کا حکم
112فَضْلُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے محبت کی فضیلت
118اِقْتَضَاءُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی اللہ تعالیٰ سے محبت کے تقاضے
125حُکْمُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کرنے کا حکم
132فَضْــــلُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کی فضیلت
134رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے تقاضے
140حُـــــکْمُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کا حکم
145اہل ایمان کے ساتھ محبت کی فضیلت
149إِقْتِضَـــــاءُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کے تقاضے
158ضَرَرُ عَدْمِ الْوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اہل ایمان سے دوستی نہ کرنے کا نقصان
159الجــــزء الثالث (دوسرا حصہ) أَ لْــــبـَـــــــــرَاءُ دشمنی کا بیان
161براء کا مفہوم
162مَنْ یَسْتَحَـــقُّ الْبَــــرَاءِ؟ براء کامستحق کون ہے؟
163نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْـــکُـفَّـــارِ کفار سے دوستی کی ممانعت
167نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْمُنَـــافِـقِیْنِ منافقین سے دوستی کی ممانعت
168عِـــقَــــابُ وَلاَءِ الْـــکُــفَّـــارِ کفار سے دوستی کی سزا
172حُکْمُ الْبَـرَاءِ عَنِ الْکُفَّارِ وَالْمُشْرِکِیْنَ کفار و مشرکین سے براء ت کا حکم
180حُکْمُ الْبَرَاءِ عَنِ الْمُنَــافِقِیْنَ منافقین سے براء ت کا حکم
182حُـــکْمُ الْبـَـرَاءِ عَنِ الْفُسَّـــاقِ وَ الْفُـــجَّــــــارِ فاسق اورفاجر لوگوں سے براء ت کا حکم
184اِقْتَضَــــاءُ البَـــرَاءِ عَـــنِ الْکُــفَّـــارِ کفار سے برا ء ت کے تقاضے
195الجــــزء الرابع (حصہ چہارم) حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
196حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
Flag Counter