Maktaba Wahhabi

دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں)

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز، لاہور

سال شائع: جون 2004ء

کے ساتھ سنی اور پھر اپنا سوال دہرایا ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے ہیں؟‘‘لوگوں نے بتایا’’تیرا بیٹا بھی شہید ہوگیاہے۔‘‘عزم واستقامت کی پیکر خاتون کے جذبہ ایمانی میں تینوں قریبی اعزہ کی شہادت نے معمولی سی لرزش بھی پیدا نہ کی اور پھر لوگوں سے وہی سوال پوچھا’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیسے ہیں؟‘‘لوگوں نے بتایا ’’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تو خیریت سے ہیں۔‘‘تب اس شیر دل خاتون کے دل کو قرار آیا۔بڑے سکون اور وقار کے ساتھ میدان احد کی طرف چل دیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور پر نظر پڑی توفوراًپکار اٹھیں کلُّ مُصِیْبَۃٍ بَعْدَکَ جَلَلٌ آپ کا نورانی چہرہ دیکھنے کے بعد اب ساری مصیبتیں ہیچ ہیں۔ 3 غزوہ احدمیں ایک موقع پر اسلامی لشکر مشرکین کے شدید نرغہ میں اگیا۔صرف نو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد رہ گئے جب حملہ آور بالکل قریب آگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کون ہے جو ان کو ہم سے دور کرے؟‘‘حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے فوراًجواب دیا’’میں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تم ابھی رہنے دو۔‘‘ ایک دوسرے صحابی نے عرض کیا ’’میں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ہاں!تم آگے بڑھو۔‘‘باری باری سات آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو آگے بڑھنے کی اجازت دی۔اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک شہید ہوچکے تھے پیشانی خون آلود تھی ہونٹوں پر گہرے زخم آچکے تھے تھکاوٹ اور زخموں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نڈھال ہوچکے تھے۔حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ ایک طرف مشرکین پرزور دار حملہ کرکے انہیں پیچھے ہٹاتے اوردوسری طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لپک کر آتے اورانہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے پہاڑ پر چڑھنے میں مدد دیتے حتی کہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ مشرکین کو بھگانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہوگئے اسی جدو جہد میں حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے ایک ہاتھ کی انگلیاں بھی کٹ گئیں۔جسم پر دس سے زیادہ نیزے اور تلوار کے زخم آئے،منتشر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ واپس آئے،حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک میں دھنسی ہوئی لوہے کی زرہ کی دو کڑیاں نکالنے لگے تو حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا ’’ابوبکر رضی اللہ عنہ!میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں یہ کڑیاں مجھے نکالنے دو۔‘‘حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ
x
صفحہعنوان
6بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
79الجــــزء الاول (حصہ اول) أَ لْإِسْلاَمُ وَالْکُفْرُ عَقِیْدَتَانِ مُتَضَادَتَانِ اسلام اورکفر دو متضاد عقیدے ہیں
80أَلْإِسْلاَمُ نَاسِخٌ لِجَمِیْعِ الْاَدْیَانِ اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان منسوخ ہیں
82مَــنْ ہُــوَ الْکُفَّــــارُ؟ کافر کون ہیں؟
84عَــدَاوَۃُ الْکُفَّــارِ لِلْاِسْـــلاَمِ کفار کی اسلام دشمنی
89سَبَبُ عَدَاوَۃِ الْکُفَّارِ لِلْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں سے کفار کی دشمنی کا سبب
91عَزَائِمُ الْکُفَّارِ ضِدَّ الْمُسْلِمِیْنَ کفار کے مسلمانوں کے خلاف عزائم
96لاَ یُمْکِنُ وَلاَءُ بَیْنَ الْکُفَّارِ وَالْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں اور کافروں میں دوستی ناممکن ہے
99زِیْنَۃُ حَیَاۃِ الْکُفَّارِ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ کافروں کی دنیاوی شان و شوکت قرآن مجید کی روشنی میں
103الجــــزء الثانی (دوسرا حصہ) أَ لوَلَاءُ دوستی کا بیان
105مَعنَي الْوَلاَءِ ولاء کا مطلب
106ولاء کا مستحق کون ہے؟
107أَہَمِّیَّـــۃُ الْوَلاَءِ دوستی کی اہمیت
109اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ محبت کا حکم
112فَضْلُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے محبت کی فضیلت
118اِقْتَضَاءُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی اللہ تعالیٰ سے محبت کے تقاضے
125حُکْمُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کرنے کا حکم
132فَضْــــلُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کی فضیلت
134رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے تقاضے
140حُـــــکْمُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کا حکم
145اہل ایمان کے ساتھ محبت کی فضیلت
149إِقْتِضَـــــاءُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کے تقاضے
158ضَرَرُ عَدْمِ الْوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اہل ایمان سے دوستی نہ کرنے کا نقصان
159الجــــزء الثالث (دوسرا حصہ) أَ لْــــبـَـــــــــرَاءُ دشمنی کا بیان
161براء کا مفہوم
162مَنْ یَسْتَحَـــقُّ الْبَــــرَاءِ؟ براء کامستحق کون ہے؟
163نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْـــکُـفَّـــارِ کفار سے دوستی کی ممانعت
167نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْمُنَـــافِـقِیْنِ منافقین سے دوستی کی ممانعت
168عِـــقَــــابُ وَلاَءِ الْـــکُــفَّـــارِ کفار سے دوستی کی سزا
172حُکْمُ الْبَـرَاءِ عَنِ الْکُفَّارِ وَالْمُشْرِکِیْنَ کفار و مشرکین سے براء ت کا حکم
180حُکْمُ الْبَرَاءِ عَنِ الْمُنَــافِقِیْنَ منافقین سے براء ت کا حکم
182حُـــکْمُ الْبـَـرَاءِ عَنِ الْفُسَّـــاقِ وَ الْفُـــجَّــــــارِ فاسق اورفاجر لوگوں سے براء ت کا حکم
184اِقْتَضَــــاءُ البَـــرَاءِ عَـــنِ الْکُــفَّـــارِ کفار سے برا ء ت کے تقاضے
195الجــــزء الرابع (حصہ چہارم) حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
196حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
Flag Counter