Maktaba Wahhabi

دوستی اور دشمنی (کتاب و سنت کی روشنی میں)

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلی کیشنز، لاہور

سال شائع: جون 2004ء

المجادلہ،سورہ الحشر وغیرہ۔عقیدہ اَلْوَلاَء وَ الْبَرَائ کی بنیاد چونکہ کلمہ توحید … لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ … ہے اس لئے بعض اہل علم کے نزدیک عقیدہ توحید کے بعد قرآن مجید میں جس چیز پر سب سے زیادہ زوردیا گیا ہے وہ عقیدہ اَلْوَلاَء وَالْبَرَاء ہی ہے اس سے عقیدہ اَلْوَلاَء وَالْبَرَاء کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ذیل میں ہم پہلے اَلْوَلاَء کے حوالہ سے اللہ تعالیٰ سے محبت،پھررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس کے بعد اہل ایمان سے محبت کے بارے میں باری باری اپنی گزارشات پیش کریں گے۔ اللہ تعالیٰ سے محبت: اللہ تعالیٰ انسان کے خالق،مالک اور رازق ہیں اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق صرف اپنی عبادت اور بندگی کے لئے فرمائی ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلاَّ لِیَعْبُدُوْنِ﴾ ترجمہ:’’میں نے جن وانس کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیاہے۔‘‘(سورہ الذاریات،آیت نمبر56) اہل ِعلم کے نزدیک انسان کا کوئی عمل اس وقت تک مکمل عبادت نہیں بن سکتاجب تک اس میں درج ذیل تین اوصاف شامل نہ ہوں،انتہائی ذلت اور عاجزی¢ انتہائی محبت اور خلوص£ انتہائی خوف اور ڈر۔پس اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی خود اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور ذلّت اختیار کی جائے،اس کی پکڑ اور عذاب کا خوف محسوس کیاجائے وہاں اس کے ساتھ شدید محبت اور چاہت بھی پیدا کی جائے۔سورہ الانبیاء میں اللہ تعالیٰ نے مختلف انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات بیان کرنے کے بعد یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ﴿اِنَّہُمْ کَانُوْا یُسَارِعُوْنَ فِیْ الْخَیْرَاتِ وَیَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّرَہَبًا وَکَانُوْا لَنَا خَاشِعِیْنَ﴾ ’’ یہ لوگ نیکی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتے تھے اور ہمیں چاہت اور خوف کے ساتھ پکارتے تھے اور ہمارے سامنے عاجزی اختیار کرنے والے تھے۔‘‘(سورہ الانبیاء،آیت نمبر90)یعنی انبیاء کرام کی عبادت میں عاجزی اور خوف کے ساتھ محبت اور چاہت بھی شامل تھی،جو کہ عقیدہ الولاء کی بنیاد ہے۔ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کی یہ صفت بیان فرمائی ہے کہ وہ دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰہِ﴾ ’’وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں وہ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔‘‘(سورہ
x
صفحہعنوان
6بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
79الجــــزء الاول (حصہ اول) أَ لْإِسْلاَمُ وَالْکُفْرُ عَقِیْدَتَانِ مُتَضَادَتَانِ اسلام اورکفر دو متضاد عقیدے ہیں
80أَلْإِسْلاَمُ نَاسِخٌ لِجَمِیْعِ الْاَدْیَانِ اسلام کے علاوہ باقی تمام ادیان منسوخ ہیں
82مَــنْ ہُــوَ الْکُفَّــــارُ؟ کافر کون ہیں؟
84عَــدَاوَۃُ الْکُفَّــارِ لِلْاِسْـــلاَمِ کفار کی اسلام دشمنی
89سَبَبُ عَدَاوَۃِ الْکُفَّارِ لِلْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں سے کفار کی دشمنی کا سبب
91عَزَائِمُ الْکُفَّارِ ضِدَّ الْمُسْلِمِیْنَ کفار کے مسلمانوں کے خلاف عزائم
96لاَ یُمْکِنُ وَلاَءُ بَیْنَ الْکُفَّارِ وَالْمُسْلِمِیْنَ مسلمانوں اور کافروں میں دوستی ناممکن ہے
99زِیْنَۃُ حَیَاۃِ الْکُفَّارِ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ کافروں کی دنیاوی شان و شوکت قرآن مجید کی روشنی میں
103الجــــزء الثانی (دوسرا حصہ) أَ لوَلَاءُ دوستی کا بیان
105مَعنَي الْوَلاَءِ ولاء کا مطلب
106ولاء کا مستحق کون ہے؟
107أَہَمِّیَّـــۃُ الْوَلاَءِ دوستی کی اہمیت
109اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ محبت کا حکم
112فَضْلُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے محبت کی فضیلت
118اِقْتَضَاءُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی اللہ تعالیٰ سے محبت کے تقاضے
125حُکْمُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کرنے کا حکم
132فَضْــــلُ الْوَلاَءِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کی فضیلت
134رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے تقاضے
140حُـــــکْمُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کا حکم
145اہل ایمان کے ساتھ محبت کی فضیلت
149إِقْتِضَـــــاءُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کے تقاضے
158ضَرَرُ عَدْمِ الْوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اہل ایمان سے دوستی نہ کرنے کا نقصان
159الجــــزء الثالث (دوسرا حصہ) أَ لْــــبـَـــــــــرَاءُ دشمنی کا بیان
161براء کا مفہوم
162مَنْ یَسْتَحَـــقُّ الْبَــــرَاءِ؟ براء کامستحق کون ہے؟
163نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْـــکُـفَّـــارِ کفار سے دوستی کی ممانعت
167نَہْیُ الْـــوَلاَءِ عَنِ الْمُنَـــافِـقِیْنِ منافقین سے دوستی کی ممانعت
168عِـــقَــــابُ وَلاَءِ الْـــکُــفَّـــارِ کفار سے دوستی کی سزا
172حُکْمُ الْبَـرَاءِ عَنِ الْکُفَّارِ وَالْمُشْرِکِیْنَ کفار و مشرکین سے براء ت کا حکم
180حُکْمُ الْبَرَاءِ عَنِ الْمُنَــافِقِیْنَ منافقین سے براء ت کا حکم
182حُـــکْمُ الْبـَـرَاءِ عَنِ الْفُسَّـــاقِ وَ الْفُـــجَّــــــارِ فاسق اورفاجر لوگوں سے براء ت کا حکم
184اِقْتَضَــــاءُ البَـــرَاءِ عَـــنِ الْکُــفَّـــارِ کفار سے برا ء ت کے تقاضے
195الجــــزء الرابع (حصہ چہارم) حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
196حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم
Flag Counter