Maktaba Wahhabi

113 - 352
[۱۴] ا ثبات المکر وا لکید اللّٰه تعا لیٰ علی ما یلیق بہ اللہ تعالیٰ کیلئے مکر وکید جیسا اس کی شایانِ شان ہے کا اثبات وقولہ: { وَھُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِ}( ا لرعد:۱۳) وقولہ: { وَمَکَرُوا وَمَکَرَ اللّٰه وَاللّٰه خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ } (آل عمران:۵۴) وقولہ:{ وَمَکَرُوا مَکْرًا وَمَکَرْنَا مَکْرًا وَھُمْ لَایَشْعُرُوْنَ } (ا لنمل: ۵۰) وقولہ: { اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا وَأَکِیْدُ کَیْدًا } (الطارق: ۱۵،۱۶) ان آیات کی تشریح { وَھُوَ شَدِیْدُ الْمِحَالِ}( ا لرعد:۱۳) ترجمہ:’’اللہ سخت قوت والا ہے‘‘ … شر ح… ’’ وَھُوَ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ ’’ شَدِیْدُ الْمِحَالِ‘‘ المحلکا لغوی معنی ’’الشدۃ‘‘ ہے معنی ہوگا شدید اور زبردست مکر تدبیر والا۔(لغت کے بہت بڑے امام )زجاج کا کہنا ہے :اہل لغت ’’مَاحَلْتُہٗ مِحَالاً ‘‘ کہتے ہیں جس کا معنی یہ ہے : میں نے اس سے زور آزمائی کی حتی کہ واضح ہوگیا کہ زیادہ اور سخت طاقت ور کون ہے ۔ ابن الأعرابی کہتے ہیں کہ ’’المحال‘‘ بمعنی ’’ المکر‘‘ ہے ،آیت کا معنی یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ شدید اور زبردست مکروتدبیر کرنیوالا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے مکر کرنے کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو جو سزا اور تکلیف کا مستحق ہوتا ہے ایسے انداز وطریقے سے سزا اور تکلیف پہنچاتا ہے کہ اسے خبر تک نہیں ہوتی۔
Flag Counter