Maktaba Wahhabi

252 - 352
القنطرۃ بین الجنۃ والنار جنت اور جہنم کے درمیان پل فمن مر علی الصراط دخل الجنۃ ،فاذا عبروا علیہ وقفوا علی قنطرۃ بین الجنۃ والنار فیقتص بعضھم من بعض ،فاذا ھذبوا ونقوا اذن لھم فی دخول الجنۃ ۔ ترجمہ: جو پل صراط پر سے گزر جائے گا وہ جنت میں داخل ہوجائے گا، جب یہ لوگ پل صراط کو عبور کرلیں گے تو انہیں جنت اور جہنم کے درمیان قائم ایک پل پر روک لیا جائے گا اور ایک دوسرے سے قصاص دلایا جائے گا ،پس جب حقوق ومعا ملات سے پاک وصاف کردیئے جائیں گے توا نہیں دخولِ جنت کی اجازت دے دی جا ئے گی۔ عبارت کی تشریح … شرح… شیخ رحمہ اللہ نے اس عبارت میں امورِقیامت میں سے ایک امر ’’پل پر روک لیا جانا‘‘ کاتذکرہ فرمایا ہے ۔ شیخ رحمہ اللہ کی عبارت’’ جو پل پر سے گذر جائے گا جنت میں داخل ہوگا‘‘ کا مطلب ہے کہ جس نے پل صراط عبور کی اور جہنم میں گرنے سے محفوظ رہا وہ جنت میں داخل ہوگا ،کیونکہ جہنم سے نجات پانے والا ہی جنت میںداخل ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:{ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الجَنََّۃَ فَقَدْ فَازَ } ترجمہ:’’پس جو شخص آگ سے بچالیا جائے اور جنت میں داخل کردیا جائے بے شک وہ کامیاب ہوگیا‘‘ (آل عمران:۱۸۵)
Flag Counter