Maktaba Wahhabi

260 - 352
إخراج بعض العصاۃ من النار برحمۃ اللّٰه بغیر شفاعۃ واتساع الجنۃ عن أھلھا بعض گناہ گاروں کا بغیرِ شفاعت محض رحمتِ الٰہی سے جہنم سے نکالا جانا اور جنت کا جنتیوں کی تعدادسے کشادہ ہوجانا ویخرج اللّٰه من النار اقواما بغیر شفاعۃ بفضلہ ورحمتہ ۔ ویبقیٰ فی الجنۃ فضل عمن دخلھا من أھل الدنیا فینشيء اللّٰه أقواما فیدخلھم الجنۃ۔ وأصناف ما تضمنتہ الدار الآخرۃ من الحساب والثواب والعقاب ، والجنۃ والنار، وتفاصیل ذلک مذکورۃ فی الکتب المنزلۃ من السماء والآثار من العلم المأثور عن الأنبیاء ۔ وفی العلم الموروث عن محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم من ذلک ما یشفي ویکفي ۔ فمن ابتغاہُ وجدہ۔ ترجمہ: اللہ تعالیٰ بعض قوموں کو بغیر شفاعت کے محض اپنی ر حمت وفضل سے جہنم سے نکال لے گا اور اہل دنیا میں سے جنتیوں کے جنت میں داخل ہونے کے بعد جنت میں جگہ بچ جائے گی تو اللہ تعالیٰ کچھ اور قوموں کو پیدا فرماکر جنت میںداخل کرے گا۔ دارِ آخرت جن امور کو متضمن ہے مثلاً: حساب، ثواب ، عقاب،جنت وجہنم وغیرہ ان کی اور دیگر امورِ آخرت کی تفصیل آسمانی کتب اور انبیاء ِکرام سے منقول علم میں موجود ہے خاص کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ورثہ علمی میں تو ایسی تفصیل موجود ہے جو کافی اور شافی ہے جو مزید تفصیل جاننا چاہتا ہے وہ اسی طرف رجوع کے اسے اس کا مطلوب مل جائے گا۔
Flag Counter