Maktaba Wahhabi

279 - 352
۳۔لاتنافی بین اثبات ا لقدر واسناد ا فعال ا لعباد إ لیھم حقیقۃ وانھم یفعلونھا باختیارھم اثبات قدر اوربندوں کے افعال کی ان کی طرف حقیقی کرنے اور یہکہ وہ یہ افعال اپنے اختیار سے بجالاتے ہیں ،کے مابین کوئی تعارض نہیں والعباد فاعلون حقیقۃ واللّٰه خالق أفعالھم ،والعبد ھو المؤمن والکافر والبر والفاجر والمصلی والصائم وللعباد قدرۃ علی أعمالھم ولھم إرادۃ، واللّٰه خالقھم وخالق قدرتھم وإرادتھم کماقال تعالیٰ :{ لِمَنْ شَائَ مِنْکُمْ اَن یَّسْتَقِیْمَ ۔وَمَاتَشَائُ وْنَ اِلاَّ اَنْ یَّشَائَ اللّٰه رَبُّ الْعَالَمِیْنَ } (التکویر:۲۸،۲۹) وھذہ الدرجۃ من القدر یکذب بھا عامۃ القدریۃ الذین سماھم النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم مجوس ھذہ الامۃ ۔ویغلو فیھا قوم من أھل الإثبات حتی سلبوا العبد قدرتہ واختیارہ ، ویخرجون عن أفعال اللّٰه وأحکامہ حکمھا ومصالحھا۔ ترجمہ: بندے حقیقتاً اپنے افعال کے فاعل ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی بندوں کے افعال کا خالق ہے مؤمن ،کافر،نیک،فاجر ،نمازی اور صا ئم وغیرہ تمام بندوں کو اپنے اپنے اعمال پرقدرت حاصل ہے اور یہ سب اپنے اپنے افعال اپنے ارادہ سے کرتے ہیں ،جبکہ اللہ تعالیٰ ان سب بندوں کااور ان کی قدرت و چاہت کا خالق ہے۔اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: { لِمَنْ شَائَ مِنْکُمْ اَن یَّسْتَقِیْمَ ۔وَمَاتَشَائُ وْنَ اِلاَّ اَنْ یَّشَائَ اللّٰه رَبُّ الْعَالَمِیْنَ } ترجمہ’’(بالخصوص) اس کیلئے جو تم میں سے سیدھی راہ پر چلتا ہے۔ اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے‘‘ (التکویر:۲۸،۲۹)
Flag Counter