Maktaba Wahhabi

320 - 352
مکانۃ ازواج النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم عند اہل السنۃ والجماعۃ اہل السنۃ والجماعۃ کے ہاں ازواج مطہرات کامقام ومرتبہ ویتولون ازواج النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم امھات المؤمنین ۔ ویؤمنون بانھن ازواجہ فی الاخرۃ، خصوصا خدیجۃ رضی اللّٰه عنھاأم أکثر أولادہ وأول من آمن بہ وعاضدہ علی أمرہ وکان لھا منہ المنزلۃ العالیۃ ۔والصدیقۃ بنت الصدیق رضی اللّٰه عنھا التی قال فیھا النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم [فضل عائشۃ علی النساء کفضل الثرید علی سائر الطعام] ترجمہ: اہل السنۃ والجماعۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازاج مطہرات امہات المؤمنین سے محبت رکھتے ہیں اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ یہ سب آخرت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ہوںگی خصوصا ً خدیجہ رضی اللہ عنھا جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اکثر اولاد کی والدہ ہیں اور سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں اور اسلام کے معاملے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک یہ بلند مرتبہ پر فائز تھیں۔صدیقہ بنت صدیق (عائشہ بنت ابی بکر )رضی اللہ عنھا جن کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا :’’عائشہ رضی اللہ عنھا کودیگر عورتوں پر اس طرح فضیلت ہے جس طرح ثرید کو دوسرے کھانوں پر۔‘‘ عبارت کی تشریح …شرح… شیخ رحمہ اللہ نے اس کلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ِمطہرات کے متعلق اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ بیان کیا ہے چنانچہ فرماتے ہیں:’’ ویتولون ازواج النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم امھات المؤمنین‘‘
Flag Counter