Maktaba Wahhabi

48 - 352
الاستدلال علی اثبات أسما ء ا للّٰه وصفاتہ من ا لقرآن ا لکریم قرآنِ حکیم سے اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے اثبات پر استدلال ۱۔ ا لجمع بین ا لنفی والاثبات فی وصفہ تعا لیٰ اللہ تعالیٰ کے صفات کے باب میں نفی واثبات کا جمع ہونا وقد دخل فی ھذہ ا لجملۃ ماوصف اللّٰه بہ نفسہ فی سورۃ الاخلاص التی تعد ل ثلث ا لقرآن ۔ حیث یقول: { قُلْ ھُوَ اللّٰه اَحَدٌ ۔ اللّٰه الصَّمَدُ ۔ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ۔ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ } ترجمہ: اس جملہ یعنی اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات میں نفی واثبات کے جمع ہونے کیلئے سورئہ الاخلاص کو کہ جو ایک تہائی قرآن کے برابر ہے بطورِ مثال پیش کیا جاسکتا ہے ،چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { قُلْ ھُوَ اللّٰه اَحَدٌ ۔ اللّٰه الصَّمَدُ ۔ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ ۔ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ } ترجمہ:’’ آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے ۔اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے ۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوانہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ ہی کو ئی اس کا ہمسر ہے‘‘ آیت کی تشریح …شرح … مؤلف رحمہ اللہ ،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے باب میں نفی واثبات کے جمع ہونے کو قرآن پاک کی مثالوں سے ثابت فرماتے ہیں ، اس سلسلہ میں سب سے پہلے سورئہ اخلاس پیش کی،کیونکہ اس سورۃکی بڑی فضیلت ہے اس سورئہ کو سورئہ اخلاص کا نام اس لیئے دیا گیا کہ یہ خالص اللہ تعالیٰ
Flag Counter