Maktaba Wahhabi

84 - 352
[ ۷ ] ا ثبات ا تصا فہ با لرحمۃ وا لمغفرۃ سبحا نہ وتعا لیٰ اللہ تعالیٰ کی صفتِ رحمت ومغفرت کا اثبات وقولہ: { بِسْمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ } {رَبَّنَاوَسِعْتَ کُلَّ شَیْئٍ رَّحْمَۃً وَعِلْمًا } (ا لغافر:۷){ وَکَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا} (الاحزاب:۴۳ ) {وَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْ ئٍ} (الاعراف:۱۵۶) {کَتَبَ رَبُّکُمْ عَلٰی نَفْسِہٖ الرَّحْمَۃَ }(الانعام:۵۴) {وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ } (یونس:۱۰۷) { فَاللّٰه خَیْرٌ حَافِظًا وَھُوَأَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ } (یوسف:۶۴) ان آیات کی تشریح اللہ تعالیٰ کافرمان: { بِسْمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ } ترجمہ:’’شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے‘‘ … شر ح … اللہ تعالیٰ کافرمان: ’’ بِسْمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ اس کی تفسیر کتاب کے شروع میں گزر چکی ہے، یہاں لانے کا مقصد اللہ تعالیٰ کیلئے صفتِ رحمت کا اثبات ہے ،امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ الرَّحْمٰن‘‘ اللہ کی صفتِ رحمت جو اس کی ذات کے ساتھ قائم ہے پر دلالت کررہا ہے ،اور کلمہ ’’الرَّحِیْم‘‘ اس بات پر دلالت کررہا ہے کہ صفتِ رحمت کا تعلق مرحوم (جس پر رحم کیاگیا) کے ساتھ ہوتا ہے ،جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { وَکَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا } (الاحزاب:۴۳ )
Flag Counter