Maktaba Wahhabi

28 - 49
دلیل ہے ۔ پھر خاص طور پہ ایسی تاریخ جو ان کی کسی مناسبت یاعید کی ترجمانی کررہی ہو،مثلاً: عیسوی تاریخ عیسوی تاریخ: عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی یاد گارکے طورپر ہے ،یہ تاریخ عیسائیوں نے خود اختراع کی ہے، عیسیٰ علیہ السلام کے دین سے اس تاریخ کا کو ئی تعلق نہیں ہے ،لہذا اس تاریخ کارواج واستعمال ،ان کے اشعار اورعید کو زندہ کرنے میں ان کے ساتھ مشارکت کے مترادف ہے ۔ امیر المؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہد میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے مسلمانوں کیلئے تاریخ مقرر کرنے کا ارادہ کیا تو کفار کی مروجہ تمام تاریخوں کو ٹھکرا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی تاریخ مقرر کردی۔ اس سے ثابت ہوا کہ تاریخ کے تقرر اور اس قسم کے دیگر کفار کے خصائص میں ان کی مخالفت کرنا ایک شرعی فریضہ ہے …واللہ المستعان (۷) کفا ر کے تہو ار میں شر کت کفار کے تہواروں میں شرکت کرنا یا ان کے تہواروں کے انعقاد میں ان کے ساتھ تعاون کرنا یا ان کے تہواروں کی مناسبت سے انہیں مبارک باد کے پیغامات بھیجنا،یہ سب ان سے دوستی اور محبت کے نشانات ہیں ۔
Flag Counter