Maktaba Wahhabi

48 - 49
دوستی یا دشمنی کا حقدار ہونے کے اعتبار سے لوگوں کی اقسام دوستی یا دشمنی کے حقدار ہونے کے اعتبار سے لوگوں کی تین اقسا م ہیں۔ (۱)…وہ لوگ جو خالص محبت اور دوستی کیے جانے کے مستحق ہیں ،ایسی محبت اور دوستی کہ جس میں عداوت یا نفرت کا کوئی عنصر شامل نہ ہو۔ (۲)…وہ لوگ جو بغض ،عداوت اور نفرت کئے جانے کے مستحق ہیں ،ایسی عداوت ونفرت کہ جس میں دوستی یامحبت کا کوئی عنصر شامل نہ ہو۔ (۳)…وہ لوگ جو بعض وجوہات کے اعتبار سے محبت کئے جانے اور بعض وجوہات کے اعتبار سے نفرت وعداوت کئے جانے کے مستحق ہیں۔ (۱) خا لص محبت کئے جانے کے مستحق افراد وہ لوگ جن سے خالص محبت کرنا واجب ہے ،ایسی محبت جس میں عداوت یا نفرت کا شائبہ تک نہ ہو ،وہ خالص مؤمنین کی جماعت ہے ،جن میں سرِفہرست انبیاء کرام کی جماعت ہے پھر صدیقین پھر شہداء اور صالحین ہیں۔ پھر انبیاءِ کرام میں سب سے مقدم وسرِفہرست محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter